پشاور زلمی

پی ایس ایل 11 فائنل: پشاور زلمی نے حیدر آباد کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 11 کے فائنل میں پشاور زلمی نے حیدرآباد کنگزمین کو 5 وکٹوں سےشکست دے کر دوسری مرتبہ چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کرلیا ۔ زلمی نے 8 سال بعد ٹائٹل دوبارہ جیتا ہے ۔

قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جانے والے اختتامی میچ میں  حیدرآباد  کی جانب سے دیے گئے 130 رنز ہدف کے تعاقب میں پشاور زلمی کی پہلی وکٹ 6 رنز پر گری، محمد حارث 6 رنز بنا کرپویلین لوٹے،  دوسری وکٹ 7 کے اسکور پر گری جب کپتان بابر اعظم شارٹ مارنے کے چکر میں وکٹ کیپر کے ہاتھوں بغیر کوئی رن بنائے چلتے بنے۔

پشاور  کی تیسری وکٹ 33 اور چوتھی وکٹ 40 رنز پر گری ، کوشال مینڈس 9 اور مائیکل 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

تاہم پانچویں وکٹ پر ایرون ہارڈی اور عبدالصمد نے عمدہ کارکردگی کی بدولت 85 رنز کی پارٹنرشپ بنائی اور ٹیم کو کامیاب کروانے میں اہم  کردار ادا کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز مین کے محمد علی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد

ایرون ہارڈی نے پریشر کے باوجود  36 بالوں پر اپنے 50رنز مکمل کیے، وہ 55 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے جبکہ عبدالصمد 48 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

پشاور زلمی کے خلاف حیدرآباد کنگزمین مشکلات کا شکار ہوگئی، اور پوری ٹیم 18 اوورز میں 129 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، صائم ایوب 54 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔

پشاور زلمی کے خلاف حیدرآبادکنگز مین کی پہلی وکٹ 16رنز پر گری، معاذ صداقت 11 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، دوسرے نمبر پر کپتان مارنوس لیبوشین 20 رنز بناکر 51 کے مجموعے پر آؤٹ ہوئے، جس کے بعد عثمان خان بھی 8 رنز بنا کر پویلین کی جانب روانہ ہوگئے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل، حیدرآباد کنگزمین نے ملتان سطانز کی چھٹی کرا دی

حیدرآباد کنگزمین کی چوتھی وکٹ 72 رنز پر گری چوتھے کھلاڑی عرفان نیازی تھے جو صرف ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے، گلین میکسویل بھی بغیر کوئی رن بنائے 72 کے اسکور پر آؤٹ ہوگئے اور کوشال پریرا بھی ان کے فوراً بعد ڈریسنگ روم کی جانب 1 رن بنا کر چلے گئے یوں کنگزمین کے 73 پر 6 کھلاڑی آؤٹ ہوگئے ۔

Scroll to Top