پی ایس ایل 11: حیدرآباد کنگز مین کے محمد علی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ عائد

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 11) کے سنسنی خیز مرحلے کے دوران حیدرآباد کنگز مین کے فاسٹ بولر محمد علی کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر میچ فیس کا 10 فیصد جرمانہ کر دیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اس حوالے سے باقاعدہ اعلامیہ جاری کر دیا ہے۔

پی سی بی کے مطابق محمد علی کو پی ایس ایل کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول ون کی خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا ہے۔ یہ واقعہ اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایلی منیٹر میچ کے دوران پیش آیا، جہاں فاسٹ بولر نے میچ کے 16 ویں اوور میں ایسی حرکت کی جسے کھیل کی شہرت کو نقصان پہنچانے کے مترادف قرار دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل سنسنی خیز مقابلہ: اسلام آباد کو شکست،حیدر آباد فائنل میں پہنچ گیا

میچ ریفری نے محمد علی کو ضوابط کی خلاف ورزی پر جرمانے کی سزا سنائی، جسے کھلاڑی نے تسلیم کر لیا ہے۔ ضابطہ اخلاق کی یہ خلاف ورزی ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب لیگ اپنے حتمی مرحلے میں داخل ہو چکی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) الیون کے دوسرے ایلیمنیٹر میں حیدرآباد کنگز مین اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان انتہائی سنسنی خیز مقابلہ دیکھنے کو ملا تھا۔ اس میچ میں حیدرآباد کنگز مین نے اعصاب شکن مقابلے کے بعد یونائیٹڈ کو محض 2 رنز سے شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے، تاہم اس بڑی کامیابی کے ساتھ ہی ان کے اہم بولر کو جرمانے کا سامنا بھی کرنا پڑا ہے۔

مزید پڑھیں: پی ایس ایل،پشاور زلمی فائنل میں پہنچ گئی،شکست کے باوجود اسلام آباد یونائیٹڈ کے پاس چانس باقی

Scroll to Top