آبنائے ہرمز میں ایران کو فیس ادا کرنیوالوں کیلئے امریکا نے انتباہ جاری کردیا

امریکا نے ایک تازہ دھمکی میں خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے والے تجارتی جہاز ایران کو ٹول فیس نہ دیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے خبردار کیا ہے کہ آبنائے ہرمز عبور کرنے کے لیے ایران کو ٹول فیس ادا کرنے والی شپنگ کمپنی پر سخت پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:ایران پر منحصر ہے ہمیشہ کیلئے ختم ہونا چاہتا ہے یا ڈیل؟ڈونلڈ ٹرمپ کی پھر دھمکی

امریکی محکمہ خزانہ کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آبنائے ہرمز سے گزرنے کے لیے ایرانی سیکیورٹی اداروں کی جانب سے ٹول فیس لینے سے آگاہ ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ایرانی ریڈ کریسنٹ سوسائٹی جیسی تنظیموں کو عطیات دینے والے اداروں پر بھی پابندیاں لگائی جائیں گی۔

خیال رہے کہ امریکی وزارت خزانہ نے آج ہی 6 ایرانی شہریوں،21 کمپنیوں اور ایک بحری جہاز کو بلیک لسٹ میں شامل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز سے دستبردار نہیں ہونگے،نئے پتے ابھی نہیں کھیلے،علائو الدین بروجردی

جن افراد، کمپنیوں اور تجارتی جہاز پر امریکی پابندی عائد کی گئی ہے وہ ایران کے حساس پروگراموں بالخصوص توانائی اور ممکنہ طور پر جوہری یا عسکری سرگرمیوں سے منسلک ہیں۔

Scroll to Top