پیٹرولیم مصنوعات پر کتنے ٹیکسز عائد ہیں؟ تفصیلات سامنے آگئیں

حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل کے بعد ایک لیٹر پیٹرول اور ڈیزل پر ٹیکسز اور ڈیوٹیز کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں مجموعی طور پر 129 روپے 72 پیسے کے ٹیکسز اور مختلف چارجز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پٹرول 6 روپے،ہائی سپیڈ ڈیزل 19روپے51پیسے مہنگا، نوٹیفکیشن جاری

ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 32 فیصد حصہ ٹیکسوں کا ہے، جس میں 103 روپے 50 پیسے پٹرولیم لیوی اور 23 روپے 72 پیسے کسٹم ڈیوٹی کی مد میں وصول کیے جا رہے ہیں۔

اس کے علاوہ فی لیٹر قیمت میں 7 روپے 32 پیسے فریٹ چارجز اور 7 روپے 87 پیسے او ایم سی مارجن بھی شامل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 21 فیصد ٹیکس شامل ہے، فی لیٹر ڈیزل کی قیمت میں 82 روپے 81 پیسے کے ٹیکسز اور ڈیوٹیز عائد ہیں جب کہ ڈیزل پر 51 روپے 62 پیسے کسٹم ڈیوٹی عائد ہے۔

اسی طرح ڈیزل پر لیوی کی شرح 28 روپے 69 پیسے فی لٹر ہے، ڈیزل پر 17 روپے 14 پیسے فریٹ، 7 روپے 87 پیسے او ایم سی اور 8 روپے 64 پیسے ڈیلرز مارجن کی مد میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق ایچ او بی سی پر لیوی کی شرح 305 روپے 37 پیسے فی لیٹر ہے، پیٹرول، ڈیزل اور ایچ او بی سی پر 2 روپے 50 پیسے فی لیٹر کلائمیٹ سپورٹ لیوی بھی عائد کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: پٹرول کی قلت ، شہریوں کو مشکلات کا سامنا،گاڑیوں کی لمبی قطاریں

مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمتوں میں ٹیکسز کا تناسب 6 فیصد ہے، جس میں مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے اور لائٹ ڈیزل پر 15 روپے 84 پیسے فی لیٹر لیوی وصول کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کے تیل اور لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 6 فیصد ٹیکسز شامل ہیں، لائٹ ڈیزل پر 15 روپے 84 پیسے اور مٹی کے تیل پر 20 روپے 36 پیسے فی لٹر لیوی عائد ہے۔

Scroll to Top