اسلام آباد( نیوزڈیسک رپورٹ)آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے حلقہ شرقی کھاوڑہ کی یونین کونسل کٹکیرکے گاؤں رحیم کوٹ سیری کے رہائشی زیبر کیانی (حال مقیم ترلائی اسلام آباد) کاجواں سالہ بیٹے تیمور کیانی ترلائی اسلام آبادمیں ایک مکان کے کمرے میں 30بور پستول کا فائر لگنے جاں بحق ہو گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ترلائی کے ایک مکان کے کمرے میں پیش آیا جہاں تیمور اپنے دوستوں کے ہمراہ موجود تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وادی نیلم، سرگن میں افسوسناک واقعہ،16سالہ لڑکی نالے میں بہہ گئی
ابتدائی اطلاعات کے مطابق اسے 30بور پستول سے گولی ماری گئی، تاہم یہ کلیئر نہیں ہوسکا کہ آیا تیمور کو اپنے دوستوں نے ہی گولی ماری یا اتفاقاً گولی لگی ہے۔
ذرائع کے مطابقپولیس نے نعش کو اپنی تحویل میں لے کر پمز اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ واقعہ کے وقت کمرے میں موجود تمام افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔پولیس تیمور کی ہلاکت کے واقعے کی تمام پہلوؤں سے تحقیقات جاری کررہی ہے۔
یاد رہے کہ ایک ماہ قبل مظفرآباد کے حلقہ کھاوڑہ میں ایک اور نوجوان گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں: حویلی کہوٹہ، رفاقت کیس کا ڈراپ سین،بھائی ہی ملوث نکلا، گرفتار کر لیا گیا
ابتدائی اطلاعات کے مطابق کومی کوٹ ایک نوجوان باسط ولد شبیر اعوان اپنے دوستوں کے ہاتھوں اتفاقاً گولی لگنے سے جاں بحق ہو گیاتھا۔
فائرنگ سے نوجوانوں کی اموات سے علاقہ تشویش میں مبتلا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ آئے روز نوجوانوں کی جانیں لے رہا ہے۔




