پاک فوج دنیا کی طاقتور فوج،بھارت کو تاریخ ساز شکست دی،گرپتونت سنگھ پنوں

کراچی(کشمیر ڈیجیٹل) عالمی تنظیم سکھ فار جسٹس کے رہنماء گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج دنیا کی ایک طاقتور فوج ہے،جس نے بھارت کو تاریخ ساز شکست سے دوچار کیا۔

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق گرپتونت سنگھ پنوں نے کراچی پریس کلب میں برطانیہ سے ویڈیو لنک کے ذریعے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان کی حکومت اور قوم قابل مبارکباد ہیں جن کی فوج کی قیادت فیلڈ مارشل عاصم منیر کے پاس ہے۔ پاک فوج نے بھارت کو تاریخ ساز شکست سے دوچار کیا۔

مزید یہ بھی پـڑھیں:تتہ پانی: ٹائون کمیٹی کیلئے حکومتی شرط پوری، بلدیاتی نمائندے عہدوں سے مستعفی

گرپتونت سنگھ پنوں کاکہنا تھا کہ کشمیر کی آزادی کی تحریک زبردست انداز میں جاری ہے۔مقبوضہ کشمیر کے باسیوں کو بھارتی چنگل سے آزادی ضرور ملے گی، پاکستان ایک پاک اور حلا ل ملک ہے جبکہ بھارت ایک حرام ریاست ہے۔

انہوں نے کہا خالصتان تحریک کا مقصد بھارتی پنجاب کو بھارت سے آزاد کرانا ہے، خالصتان تحریک بھارت کے گائوں خان کوٹ سے شروع ہوئی، آزادی کی خوشبو اب امریکہ کینیڈا تک پہنچ چکی ہے۔

سکھ فار جسٹس نے بھارت میں خالصتان ریفر نڈ م ووٹر رجسٹریشن شروع کرنے کا اعلان کردیاہے۔ گرپتونت سنگھ نے کہا ہم نے خالصتان ڈیکلریشن ڈے کے موقع پر سکھ فار جسٹس کی پاکستان سے اظہارِ یکجہتی کیا، خالصتان تحریک کو عا لمی سطح پر مزید وسعت دی جارہی ہے۔

مزید یہ بھی پـڑھیں:صدر ٹرمپ کا اختیار ختم، امریکی کانگریس ایران جنگ کا فیصلہ کرے گی

خالصتان ریفرنڈم میں 18لاکھ سے زائد سکھ اپنا حق رائے دہی استعمال کرچکے ہیں۔پورے بھارت میں سکھ ووٹرز کی گوردواروں کے ذریعے رجسٹریشن مرحلہ وار شروع کی جائیگی، سکھ فار جسٹس نے پنجاب کو آزاد ریاست بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

خالصتان ریفرنڈم مہم پنجاب سے نکل کر عالمی تحریک بن چکی ہے۔ خالصتان ریفرنڈم رجسٹریشن دہلی، ہماچل پردیش اور ہریانہ سے شروع ہوگی۔خالصتان کے قیام تک جدوجہد جاری رہے گی۔خالصتان تحریک کیلئے بھارت میں ووٹر رجسٹریشن مہم تیز کردی ہے۔

Scroll to Top