مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل)چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں کشمیرجسٹس (ر) غلام مصطفی مغل کی زیر صدارت ضلعی انتظامیہ مظفرآباد ڈویژن کا ایک اہم اجلا س جمعہ کے روز منعقد ہوا۔
اجلاس میں ممبر الیکشن کمیشن سید نظیر الحسن گیلانی،سیکرٹری الیکشن کمیشن راجہ محمد شکیل خان،ڈپٹی کمشنرمظفرآباد منیر قریشی، ڈپٹی کمشنر جہلم ویلی، اسسٹنٹ کمشنر ز مظفرآباد،ہٹیاں بالا اور الیکشن کمیشن کے آفیسران نے شرکت کی۔
مزید یہ پڑھیں:صدر ٹرمپ کا اختیار ختم، امریکی کانگریس ایران جنگ کا فیصلہ کرے گی
اجلاس میں ابتدائی انتخابی فہرستوں (Preliminary Electoral) کی اشاعت کے بعدسامنے آنے والے امور اور ممکنہ خامیوں کے حوالہ سے سیکرٹری الیکشن کمیشن نے اجلاس کو بریفنگ دی۔
چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے ہدایت جاری کی کہ انتخابی فہرستوں میں رہ جانیوالی غلطیوں کو فوری طور پر یکسو کیا جائے تاکہ اہل ووٹرز کا نام درست انتخابی فہرست میں شامل ہو سکے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:گرینڈ حیات لیز کیس: بی این پی کی معاہدے کی خلاف ورزیوں،ڈیفالٹ کی تفصیلات سامنے آگئیں
ممبر الیکشن کمیشن نے بھی انتخابی فہرستوں کی درستی،شفافیت اور بروقت نقائص کے ازالہ کی کی ضرورت پر زور دیا۔اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر ز اور دیگر تحصیل آفیسران نے انتخابی فہرستوں کی بہتری اور عوامی سہولت کے حوالہ سے مفید اور قابل قدر تجاویز پیش کیں۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ عوام کو نظرثانی کے عمل اور اعتراضات کے حوالہ سے مکمل آگاہی فراہم کی جائے تاکہ شہری مقررہ مدت کے اندر اپنی معلومات کی درستی یقینی بنا سکیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:حاجی پیر ویلی : گاؤں بیاڑاں میں لنک روڈ کی تعمیر میں مبینہ کرپشن کا انکشاف
چیف الیکشن کمشنر نے الیکشن کمیشن کے آفیسران اور ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ انتخابی عمل کی شفافیت غیر جانبداری اور عوامی سہولت کو ہر صورت مقدم رکھا جائے اور اس سلسلہ میں تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لایا جائے۔




