باغ( کشمیر ڈیجیٹل نیوز )وزیر حکومت راہنما پاکستان پیپلز پارٹی سردار ضیاء القمر نے پاکستان پیپلز پارٹی ضلع باغ کے زیر اہتمام گیارہ مئی بروز سوموار پاکستان زندہ باد ریلی کے انعقاد کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان زندہ باد ریلی میں وزیراعظم آزاد کشمیر فیصل ممتاز راٹھور، سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس، سابق سینئر وزیر سردار قمر الزمان سمیت دیگر وزراء اور رہنما وں سمیت شہریوں اور کارکنوں کی بڑی تعداد شریک ہوگی ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، 2 افسران کو ترقی مل گئی
سردارضیاء القمر کا کہنا تھا کہ ریلی کا آغاز صبح ساڑھے دس بجے شہداء گیاری چوک باغ سے ہوگا، جہاں سے شرکاء ایک منظم جلوس کی صورت میں روانہ ہوں گے۔
وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور ریلی کے روٹ پر دو اہم ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے، جن میں باغ سے بونٹ چوک تا بڑی باڑی راولاکوٹ روڈ اور دھڑے پل شامل ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر کا ’معرکہ حق‘ کا تاریخی پیغام واہگہ بارڈر پر بڑی اسکرینوں پر چل گیا
ریلی کا اختتام ریڑھ مرکز میں ایک تقریب کی صورت میں ہوگا جہاں قائدین پاکستان زندہ باد ریلی سے خطاب کریں گے ۔
اس ریلی کا بنیادی مقصد پاکستان کی عالمی امن کیلئے کی جانے والی لازوال کوششوں قومی یکجہتی اور پاکستان کی سیاسی قیادت اور فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی دلیرانہ مدابرانہ اور جرات مندانہ کوششوں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔




