تربوز اور بریانی نے ایک ہی خاندان کے 4 افرادکی جان لے لی

بمبئی (ویب ڈیسک)بھارتی شہر بمبئی میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ہی خاندان کے چار افراد فوڈ پوائزنگ سے جان کی بازی ہار گئے

بھارتی پولیس نے واقعہ کے بارے میں بتایا کہ ہفتے کی شب 40 سالہ تاجر عبداللہ قادر نے اپنے اہل خانہ اور قریبی رشتہ داروں کے ساتھ بریانی اور پلاؤ کھایا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آئین کے مطابق مہاجرین کے تمام حقوق بحال ہیں ،وزیراعظم راجہ فیصل راٹھور

ہفتے کے دن اپنے رشتہ داروں کی دعوت پر عبداللہ اپنی اہلیہ 35 سالہ نسرین ، 16 سالہ بڑی بیٹی عائشہ اور 13 سال کی چھوٹی بیٹی زینب کے ہمراہ رات گئے واپس آگئے

دعوت سے واپس لوٹنے کے بعد گھر میں رات ایک بجے تربوز کھانے کا دور چلایا ۔ اتوار کی صبح خاندان کے چاروں افراد کی طبیعت اچانک بگڑ گئی جنہیں فوری طور پر ہسپتال پہنچایا گیا

ہسپتال پہنچ کر دوران علاج سب سے پہلے زینب دم توڑ گئی پھر آہستہ آہستہ ایک ایک کرکے چاروں افراد دم توڑتے چلے گئے

مزید یہ بھی پڑھیں:یواے ای کا تیل پیدا کرنیوالے ممالک کی تنظیم اوپیک چھوڑنے کا اعلان

گھر کا سربراہ عبداللہ، جو اپنی آنکھوں کے سامنے خاندان کو اجڑتا دیکھ رہا تھا،ماں نسرین اور بڑی بیٹی عائشہ بھی علاج کے دوران چل بسیں،بعد ازاں گھر کا سربراہ عبداللہ بھی جان کی بازی ہار گیا ۔

افسوسناک واقعے نے طبی ماہرین کو چکرا کر رکھ دیا ڈاکٹرز کے مطابق پوری فیملی انتہائی تشویشناک حالت میں ہسپتال میں لائی گئی ان میں شدید ڈی ہائیڈریشن اور کمزوری پائی گئی۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پراسرار کھائی: زمین کے نیچے چھپی قدیم اورخفیہ دنیا‘ آ باد ہونے کا انکشاف

ڈاکٹرزکا کہنا تھا کہ شبہ ہے کہ تربوز میں کوئی انتہائی زہریلا مادہ یا ملاوٹ شامل تھی جس نے مریضوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ۔

پولیس نے گھر سے آدھا کھایا ہوا تربوز قبضے میں لے کر لیبارٹری بھیج دیا جبکہ لاشوں کا پوسٹ مارٹم بھی مکمل کر لیا ۔