پی ایس ایل کوالیفائر ٹکٹوں کی آن لائن فروخت، شائقین کی غیر معمولی دلچسپی

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے کوالیفائر میچز کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کا آغاز ہوتے ہی ویب سائٹ کے سرورز زیادہ ٹریفک کے باعث جواب دے گئےجس سے صارفین کوٹکٹس کی خریداری میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

منگل کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے کوالیفائر میچ کے لیے ای ٹکٹس کی فروخت شروع ہوئی، تاہم شائقین کی غیر معمولی دلچسپی کے باعث ٹکٹوں کی خریداری میں مشکلات آئیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل پلے آف مرحلہ ، شائقین کا وزیراعظم سے بڑا مطالبہ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا

ویب سائٹ کے سرورز بیٹھ گئے، جس کے بعد ادارے نے ٹیکنیکی خرابی کو دور کرنے کے لیے فوری طور پر کام شروع کر دیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے اعلان کیا ہے کہ پی ایس ایل 11 کے کوالیفائرز کے ٹکٹ https://pcb.tcs.com.pk ویب سائٹ سے خریدا جا سکتے ہیں۔

پی سی بی کے مطابق، ای ٹکٹس رکھنے والے شائقین موبائل فون پر ٹکٹ اسکین کروا کر اسٹیڈیم میں داخل ہو سکیں گے اور ای ٹکٹس کا پرنٹ بھی داخلے کے لیے قابل قبول ہوگا۔

کراچی میں ہونے والے میچ میں پشاور زلمی اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، جس کے لیے نیشنل بینک اسٹیڈیم کے ہر انکلوژر کی ٹکٹ کی قیمت پانچ سو روپے رکھی گئی ہے۔

فزیکل ٹکٹس خریدنے کے لیے شائقین نیشنل بینک اسٹیڈیم کے بالمقابل چائنہ گراؤنڈ میں موجود ٹی سی ایس باکس آفس سے ٹکٹ خرید سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل شائقین کیلئے خوشخبری، وزیراعظم نے پلے آف میچز کیلئے سٹیڈیم آنے کی اجازت دیدی

پی سی بی کے اعلان کے مطابق، ای ٹکٹس کی فروخت پیر کی رات سے شروع ہو چکی ہے جبکہ فزیکل ٹکٹس آج منگل کی صبح سے خریدی جا سکیں گی۔

اس کے علاوہ، کسٹمر سروس کے نمائندے نے رابطے پر بتایا کہ فزیکل ٹکٹس کی فروخت سے متعلق ابھی تک کوئی اپ ڈیٹ نہیں ملی، اور دفتری اوقات کا آغاز صبح 10 بجے سے ہو گا۔

Scroll to Top