یوتھ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام دو روزہ جاب فیسٹیول 28 اپریل سے شروع

منظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل) حکومت آزاد جموں و کشمیر کی جانب سے نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اور اعلیٰ تعلیم کے بہتر مواقع فراہم کرنے کیلئے محکمہ سپورٹس، یوتھ اینڈ کلچر کے زیر اہتمام“دوروزہ جاب فیسٹیول”کل 28 اپریل سے شروع ہوگا جوکہ 29 اپریل تک جاری رہیگا۔

جاب فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کو بیرون ملک تعلیم، روزگار اور پیشہ ورانہ ترقی کے مواقع سے متعلق رہنمائی فراہم کرنا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جدید پٹریاٹ سسٹم تباہ،ایران کے 60سال پرانے طیاروں نے واشنگٹن کو ہلا کر رکھ دیا

دو روزہ جاب فیسٹیول وزیراعظم ہاؤس جلال آباد، مظفرآباد میں منعقد ہوگا۔مختلف سرکاری اداروں کے حوالے سے تعارفی پروگرام ہوگا۔

فیسٹیول میں مختلف سرکاری محکموں، بیرون ملک ملازمت و تعلیمی مشاورتی اداروں، مسلح افواج میں بھرتی کے مراکز، خود روزگاری، ہنر مندی کے فروغ سے متعلق اداروں کے علاوہ فوڈ سٹالز بھی قائم کئے جائیں گے۔

جاب فیسٹیول میں طلبہ، فریش گریجوئیٹس، نوجوان امیدواروں اور عوام الناس کو شرکت کی دعوت دی گئی ہے، جہاں ماہرین، کنسلٹنٹس اور متعلقہ شعبہ جات کے نمائندگان شرکت کرینگے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مطالبات کی عدم منظوری ،ہیلتھ ملازمین کا یکم مئی سے تمام دفاتر بند کرنے کا اعلان

ماہرین نوجوانوں کو بیرون ملک تعلیم، روزگار اور کیریئر پلاننگ کے حوالے سے رہنمائی فراہم کریں گے۔

حکومت آزاد کشمیر کا یہ اقدام نوجوانوں کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے، انہیں درست سمت میں رہنمائی دینے اور روزگار کے بہتر مواقع سے جوڑنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی ایس ایل :وزیراعظم کی شائقین کو میچز سٹیڈیم میں دیکھنے کی مشروط اجازت

فیسٹیول کے ذریعے نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، صحت، کاروبار اور ہنر مندی کے شعبوں میں مواقع سے آگاہ کیا جائے گا۔

Scroll to Top