پی ایس ایل :وزیراعظم کی شائقین کو میچز سٹیڈیم میں دیکھنے کی مشروط اجازت

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان سپر لیگ سیزن الیون کے پلے آف میچز کے دوران شائقین کو سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت دے دی ہے۔

وزیراعظم سے ملاقات کے بعد وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا کہ پی ایس ایل پلے آف کے تینوں میچز میں تماشائیوں کی آمد کی منظوری دے دی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:فیلڈ مارشل عاصم منیر امت مسلمہ کے ہیرو، افغان شہری کا پاکستانیوں کے نام اہم پیغام

انہوں نے بتایا کہ ملکی کفایت شعاری مہم کے پیش نظر شائقین کیلئے ایک اہم شرط عائد کی گئی ہے، جس کے تحت میچ دیکھنے کے لیے آنے والے افراد کو پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ ایندھن کی بچت کے لیے شائقین حتیٰ الامکان ذاتی گاڑیوں کے استعمال سے گریز کریں، پی ایس ایل کے بقیہ میچوں کے لیے سیکیورٹی اور دیگر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں کن آئی فونز پر 5G فعال ہوا ہے اور کیسے؟ آئی فون صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے پلے آف مرحلے میں پہنچنے والی چاروں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ شائقین کو معیاری اور سنسنی خیز کرکٹ دیکھنے کو ملے گی۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے بتایا کہ ان کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، جس میں انہوں نے پلے آف میچز کے لیے اسٹیڈیم میں شائقین کی موجودگی کی منظوری دے دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ کرکٹ شائقین کے لیے خوش آئند خبر ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:جہاں خواتین کو ووٹ دینے سے روکا گیا وہاں کا الیکشن کالعدم قرار دیاجائےگا،چیف الیکشن کمشنر

محسن نقوی نے شائقین سے اپیل کی کہ میچز دیکھنے کے لیے پبلک ٹرانسپورٹ کا استعمال کریں اور ایندھن کے استعمال کو کم سے کم رکھیں تاکہ قومی کفایت شعاری مہم میں تعاون کیا جا سکے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے پلے آف میں شریک چاروں ٹیموں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے، جبکہ اب سب کی نظریں دلچسپ اور سنسنی خیز مقابلوں پر مرکوز ہیں۔