رضوان

پی ایس ایل 11میں میری کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی،محمد رضوان

کراچی (کشمیر ڈیجیٹل )راولپنڈی کی ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے پی ایس ایل الیون کے اہم میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے اپنی اور ٹیم کی کارکردگی پر کھل کر بات کی ۔

ان کا کہنا تھا کہ اس سیزن میں ان کی ذاتی کارکردگی توقعات کے مطابق نہیں رہی جس کی بنیادی وجہ محنت میں کمی اور انجری کے مسائل ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف اپنے ساتھ بلکہ پاکستان کرکٹ کے ساتھ بھی ایماندار رہنا چاہتے ہیں، اس لیے اپنی خامیوں کو تسلیم کرتے ہیں ۔

واضح رہے کہ حیدرآباد کنگزمین نے راولپنڈی کو شکست د یکرپلے آف مرحلے کیلئے کوالیفائی حاصل کر لیا۔ اس کامیابی کیساتھہی پی ایس ایل الیون کے پلے آف مرحلے کی تمام ٹیمیں مکمل ہو گئیں ۔

حیدرآباد کنگزمین پلے آف میں پہنچنے والی چوتھی ٹیم بن گئی ہے۔ اس سے قبل پشاور زلمی، اسلام آباد یونائیٹڈ اور ملتان سلطانز پہلے ہی پلے آف کے لیے جگہ بنا چکے تھے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:راولپنڈیز کی ناکامی، کپتان محمد رضوان نے ذمہ داری قبول کرلی

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں محمد رضوان نے کہا کہ کرکٹ میں نام یا شہرت نہیں بلکہ اصل چیز کارکردگی ہوتی ہے ۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بڑے نام ہمیشہ کامیابی کی ضمانت نہیں دیتے اور میدان میں مسلسل محنت اور بہتر حکمت عملی ہی نتائج دیتی ہے ۔

رضوان نے مزید کہا کہ ٹیم میں نوجوان کھلاڑیوں نے متاثر کن کارکردگی دکھائی ہے اور پی ایس ایل نے کئی باصلاحیت کرکٹرز کو سامنے لانے میں اہم کردار ادا کیا ہے ۔

انہوں نے خاص طور پر اعظم خان کی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی فارم اور کھیل میں بہتری قابلِ ستائش ہے ۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر کھلاڑی اپنی خامیوں پر قابو پا لیں تو پاکستان کرکٹ مزید مضبوط ہو سکتی ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کرکٹر محمد رضوان کا سینٹرل کنٹریکٹ پر دستخط کرنے سے انکار

محمد رضوان نے یہ بھی کہا کہ انہیں لاہور قلندرز سے جذباتی لگاؤ ضرور ہے، تاہم وہ پیشہ ورانہ طور پر ہر ٹیم اور صورتحال کو حقیقت پسندانہ انداز میں دیکھتے ہیں ۔

Scroll to Top