فائرنگ کے واقعے پر صدر ٹرمپ کا ردعمل اور ایران جنگ کے حوالے سے اہم بیان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ فائرنگ کے واقعے پر اپنے پہلے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ ٹرمپ کہتے ہیں کہ جب انہوں نے پہلی بار آواز سنی تو انہیں لگا کہ شاید کوئی ٹرے گر گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ شروع میں وہ صورتحال کو سمجھ نہیں سکے تھے لیکن بعد میں انہیں معاملے کی سنگینی کا اندازہ ہوا۔

تفصیلات بتاتے ہوئے صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ ان کے خیال میں اس حملے کا ایران جنگ سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ انہوں نے دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ ایسے واقعات انہیں اپنے مقاصد سے پیچھے ہٹنے پر ہرگز مجبور نہیں کر سکتے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس طرح کے حملے انہیں ایران کے خلاف جاری جنگ میں کامیابی حاصل کرنے سے نہیں روک سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن واقعے سے صدمہ ہوا،خوشی ہوئی صدر ٹرمپ،خاتونِ اول خیریت سے ہیں : وزیر اعظم

امریکی صدر نے سکیورٹی اداروں کی کارکردگی کے بارے میں بتایا کہ حکام نے فوری کارروائی کرتے ہوئے حملہ آور کو گرفتار کر لیا ہے اور اب واقعے کی مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ وہ ملک کی بہتری کے لیے مثبت اقدامات کر رہے ہیں اور کسی بھی قسم کے دباؤ یا خوف کے بغیر اپنا کام جاری رکھیں گے۔ صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ انہیں اپنے ملک سے بے حد محبت ہے اور وہ اس کی خدمت کے لیے ہر ممکن کوشش کرتے رہیں گے۔

مزید پڑھیں: وائٹ ہاؤس کویسپونڈنٹس ڈنر کے دوران فائرنگ کی آوازیں ، سکیورٹی اہلکار صدر ٹرمپ کولے کر باہر چلے گئے

Scroll to Top