مظفرآباد:آزادکشمیر حکومت کا نوجوانوں کو روزگار کی فراہمی اعلٰی تعلیم کے حصول کے لیے انقلابی اقدام۔ محکمہ سپورٹس،یوتھ اینڈ کلچر کی جاب سے دو روزہ جاب فیسٹیول کے انعقاد کا فیصلہ کر لیا گیا۔
اس جاب فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کو بیرون ملک تعلیم حاصل کرنے اور روزگار کے فراہمی کے لیے رہنمائی فراہم کی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: حویلی: اسلامک ریلیف کا بڑا اقدام، بیروزگار نوجوانوں میں بائیکا موٹرسائیکل تقسیم
دو روزہ جاب فیسٹیول نیو وزیراعظم ہاوس جلال آباد میں منعقد کیا جائے گا جس میں مختلف سرکاری محکمہ جات، بیرون ملک ملازمت کے مشاورتی ادارے، مسلح افواج میں بھرتی، خود روزگاری، ہنر مندی کی ترقی اور فوڈ سٹالز لگائے جائیں گے۔
جاب فیسٹیول میں طلبہ، فریش گریجویٹس، نوجوان امیدوار اور عوام الناس شرکت کر سکتے ہیں جہاں انہیں بیرون ملک تعلیم اور روزگار حاصل کرنے کے لیے کنسلٹنٹ اور ایکسپرٹ رہنمائی فراہم کریں گے۔
نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی اور بیرون ملک تعلیم کے حصول کے لیے حکومت آزادکشمیر کا یہ ایک انقلابی اقدام سے جس سے نوجوانوں کی درست سمت میں رہنمائی ممکن ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: قطر کا پاکستانیوں کے لیےنیا ویزا پروگرام، روزگار اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع
جاب فیسٹیول کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ماہرین اور کاروباری افراد سے رابطے کے ذریعے اجاگر کرنا ہے۔ جہاں نوجوانوں کو انفارمیشن ٹیکنالوجی، سیاحت، صحت اور ہنرمندی کے ذریعے روزگار حاصل کرنے کے حوالہ سے رہنمائی ملے گی۔




