مکالمہ اور سفارتکاری ہی مسائل کا حل ہیں،نائب وزیر اعظم، فیلڈ مارشل اور ایرانی وزیر خارجہ کا ملاقات میں اتفاق

پاکستان کی امن کوششوں میں اہم سفارتی پیشرفت ہوئی ہے اور ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد پہنچ کر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اہم ملاقات کی ہے۔

ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور ایران و امریکا کے درمیان جاری کشیدگی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی وفدکے ہمراہ پاکستان پہنچ گئے

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی، ایرانی سفیر و دیگر حکام بھی موجود تھے ۔

ایران کے وزیر خارجہ کی جانب سے اپنے حالیہ مشاہدات اور امریکا سے مذاکرات کے حوالے سے موقف سے پاکستان کو آگاہ کیا گیا جبکہ پاکستان نے خطے میں امن کے قیام کے لیے اپنی سفارتی کوششوں کو جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

دونوں ممالک کے رہنماؤں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ موجودہ صورتحال میں مکالمہ اور سفارتکاری ہی مسائل کا حل ہیں۔

ملاقات میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے، سرحدی سکیورٹی کو مضبوط بنانے اور اقتصادی روابط بڑھانے کے امکانات پر بھی غور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:آبنائے ہرمز کی بندش ایران کیلئے نقصان دہ یا فائدہ مند؟حیران کن اعدادوشمار آگئے

یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے باعث خطے میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے اور ایسے میں پاکستان اور ایران کے درمیان اعلیٰ سطحی رابطے اس بحران کے ممکنہ حل کے لیے ایک مثبت پیش رفت سمجھے جا رہے ہیں۔

Scroll to Top