اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی کی سربراہی میں ایرانی وفدپاکستان پہنچ گیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:پینٹاگون کے قریب حادثہ؛ 10 فوجی اہلکاروں سمیت 23 افرادزخمی،سکیورٹی سخت
عباس عراقچی کے اسلام آباد پہنچنے پر نائب وزیراعظم،وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار، چیف آف آرمی سٹاف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ پولیس کو تھرڈ پارٹی ریکروٹمنٹ سے استثنیٰ :دائردرخواست سماعت کیلئے منظور
ایرانی وزیر خارجہ اپنےدورے کے دوران پاکستان کی اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جس میں تازہ ترین علاقائی پیش رفت کے ساتھ ساتھ علاقائی امن و استحکام کیلئے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کے مطابق ملاقاتوں میں خطے کی تازہ صورتحال اور امن و استحکام کے لیے جاری کوششوں پر تبادلہ خیال ہوگا۔
بعد ازاں ایرانی وزیرخارجہ مسقط اور ماسکو کا بھی دورہ کریں گے۔
اس سے قبل ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اسلام آباد، مسقط اور ماسکو کے دورے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ پڑوسی ممالک ان کی ترجیح ہیں۔
ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ وہ ان شہروں کے بروقت دورے پر روانہ ہو رہے ہیں۔ دورے کا مقصد دوطرفہ معاملات پرشراکت داروں کے ساتھ قریبی رابطہ کاری اور علاقائی پیش رفت پر مشاورت کرنا ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاؤس ترجمان نے امریکی میڈیا کو انٹرویو میں امن مذاکرات میں امریکی وفد کی شرکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسٹیو وٹکوف اور جیرڈ کشنر ہفتے کی صبح مذاکرات کے لیے پاکستان روانہ ہوں گے۔




