وادی لیپہ میں قدرت کا ایسا کرشمہ کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے

 وادی لیپہ (کشمیر ڈیجیٹل) اللہ تعالیٰ کی قدرت کے رنگ بھی کتنے نرالے ہیں ، وادی لیپہ کے سرسبز جنگلات میں ہزاروں ہرے بھرے درختوں کے درمیان ایک ایسا خوبصورت اور منفرد درخت موجود ہے جس نے سرخ رنگ کا لباس اوڑھ رکھا ہے۔

 قدرت کا یہ دلکش نظارہ دیکھنے والوں کو حیرت اور خوبصورتی کے سحر میں مبتلا کردیتا ہے۔ وادی لیپہ کے پہاڑوں اور جنگلات میں قدرت نے رنگوں کی ایسی خوبصورت تصویر سجائی ہے کہ ہر منظر اپنی مثال آپ ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی لیپہ نوکوٹ،خواجہ خورشید کی اہلیہ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

کہیں دور تک پھیلے سبز درخت دکھائی دیتے ہیں تو کہیں پہاڑوں کے درمیان سفید اور سرخ رنگوں کے دلکش امتزاج سے قدرتی حسن مزید نکھر جاتا ہے۔

ہزاروں سبز درختوں کے درمیان سرخ رنگ میں نمایاں یہ درخت قدرت کی انوکھی تخلیق کا خوبصورت نمونہ ہے، جو دیکھنے والوں کو بے اختیار سبحان اللہ کہنے پر مجبور کردیتا ہے۔

وادی لیپہ قدرتی حسن، بلند و بالا پہاڑوں اور گھنے جنگلات کے باعث اپنی الگ پہچان رکھتی ہے۔

یہاں کے ایسے منفرد مناظر اس وادی کی خوبصورتی میں مزید اضافہ کرتے ہیں اور قدرت کے حسین رنگوں کی یاد دلاتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:وادی لیپہ:پاک فوج عوامی خدمت میں پیش پیش، ایل ٹی ایف ٹی سی میں طبی سہولیات کی فراہمی

بلاشبہ قدرت کے یہ نظارے انسان کو اپنے رب کی عظمت اور تخلیق کی خوبصورتی کا احساس دلاتے ہیں۔ سبحان اللہ۔