پٹرول 26 روپے 77 پیسے ، ڈیزل 26 روپے 77 پیسے مہنگا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) وفاقی حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا۔

حکومتی نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر مہنگا جبکہ ڈیزل کی قیمت میں بھی 26 روپے 77 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا

مزید یہ بھی پڑھیں:محکمہ پولیس کو تھرڈ پارٹی ریکروٹمنٹ سے استثنیٰ :دائردرخواست سماعت کیلئے منظور

پیٹرولیم ڈویژن سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق حکومت نے اگلے 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافہ کر دیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کشمیری صحافی اعجاز میر اور مبارک حسین اعوان بھارتی سنسر شپ کا نشانہ بن گئے

نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں فی لیٹر 26 روپے 77 پیسے اضافہ کردیا، جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر قیمت 380 روپے 19 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پنجگراں: فوڈ اتھارٹی حکام کے چھاپے، فوڈ پوائنٹس کو وارننگ جاری

اسی طرح پیٹرول بھی 26 روپے 77 پیسے مہنگا کر دیا گیا گیا اور پیٹرول کی نئی قمیت فی لیٹر 393روپے 33 پیسے ہو گئی ہے۔

Scroll to Top