مظفرآباد، کھاوڑہ میں مکان نذرآتش کرنیوالے ملزم نے 25لاکھ دے کر جان چھڑوالی

آزادکشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقے شرقی کھاوڑہ کے گاؤں اپر ریاٹ میں پیش آنے والے آتشزدگی کے واقعہ میں اہم اور ڈرامائی پیشرفت سامنے آ گئی۔

مقامی صحافیوں کو سوشل میڈیا ایکٹوسٹ کے مطابق رہائشی مکان کو آگ لگانے والا مرکزی ملزم بے نقاب ہو گیا جبکہ برادری جرگہ نے اسے 25 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔

یہ بھی پڑھیں:ہلاں بالا میں نامعلوم افراد نے غریب خاندان کا گھر جلا دیا، لاکھوں روپے کا سامان خاکستر

تفصیلات کے مطابق چوہدری ظفر الطاف کے لاکھوں روپے مالیت کے رہائشی مکان کو نذر آتش کرنے والے ملزم کو کھوجی کتوں کی مدد سے سراغ لگا کر ٹریس کیا گیا۔

بعد ازاں ملزم کو برادری جرگہ کے سامنے پیش کیا گیا جہاں اس نے اپنے سنگین جرم کا کھلے عام اعتراف کر لیا۔

جرگہ نے واقعہ کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ملزم پر 25 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا، جو اس نے فوری طور پر ادا کر دیا۔ جرگہ کی نگرانی میں فریقین کے درمیان باقاعدہ راضی نامہ بھی طے پا گیا، جس کے بعد معاملہ خوش اسلوبی سے نمٹا دیا گیا۔

مقامی ذرائع کے مطابق جرگہ کے اس فیصلے کو علاقے میں بھرپور پذیرائی مل رہی ہے اور اسے بروقت، مؤثر اور روایتی انصاف کی ایک نمایاں مثال قرار دیا جا رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد ایئرپورٹ روڈ پر آتشزدگی، سعودی شیلٹر سمیت قیمتی سامان جل کر خاکستر

یاد رہے کہ 3روز قبل چوہدری ظفر الطاف کے مکان کو پیٹرول ڈال کرآگ لگائی گئی تھی جس میں بےزبان گھوڑا اور ایک گدھا بھی جل کر ہلاک ہو گئے تھے لیکن جرگہ میں ملزم فوری بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔

 

Scroll to Top