اسرائیل اور لبنان کے درمیان جنگ بندی میں توسیع، ڈونلڈ ٹرمپ کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے لبنان اور اسرائیل میں جنگ بندی میں 3ہفتوں توسیع کا باضابطہ اعلان کر دیا گیا ہے، جس کے بعد خطے میں وقتی طور پر تناؤ میں کمی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ لبنان اور اسرائیل کے لیے امن کا بہترین موقع ہے ، لبنان امن کیلئے مل کر کام کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: جلد بازی نہیں کروں گا،بہتر معاہدہ کیلئے ایران کو موقع دے رہا ہوں، ٹرمپ، ڈیل پرہرمز کھولنےکا اعلان

صدر ٹرمپ نے کہا کہ اسرائیل کے وزیر اعظم اور لبنان کے صدر جوزف عون کی میزبانی کا منتظر ہوں، اوول آفس میں اسرائیل اور لبنان کے سفیروں سے ملاقات کی جو بہت اچھی رہی ۔

امریکی صدر نے کہا کہ وہ لبنان کےساتھ کام کرنے کیلئے تیار ہیں تاکہ وہ خود کوحزب اللہ سے محفوظ رکھ سکے۔

امریکی حکام کے مطابق جنگ بندی میں توسیع کا مقصد سرحدی علاقوں میں امن کو برقرار رکھنا اور کسی بھی ممکنہ تصادم کو روکنا ہے۔

حالیہ دنوں میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث دونوں ممالک کے درمیان صورتحال انتہائی نازک ہو چکی تھی، جس کے پیش نظر سفارتی سطح پر بھرپور کوششیں کی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ کے قریبی دوست ساتھ چھوڑنے لگے، سیکرٹری بحری فوج بھی مستعفی

امریکی محکمہ جنگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ غیر قانونی نیٹ ورکس کے خاتمے کے لیے عالمی سطح پر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

ایسے جہازوں کو روکنے کے اقدامات بھی کیے جا رہے ہیں جو ایران کو مادی معاونت فراہم کر رہے ہیں، تاکہ خطے میں استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

Scroll to Top