کابینہ اجلاس،تعلیمی پیکیج، ایڈھاک و عارضی ملازمین کی ،مدت ،میں توسیع و مستقلی کا ایکٹ منظور

مظفرآباد(کشمیر ڈیجیٹل )آزادجموں وکشمیر کابینہ نے تعلیمی پیکیج 2026، ایڈہاک، عارضی اور کنٹریکٹ ملازمین کے عرصہ ملازمت میں مزید چھ ماہ کی توسیع،سکیل بی۔1کے ایڈھاک اور عارضی ملازمین کو مستقل کرنے کے ایکٹ 2026، سیکرٹریز سروس رولز 2023کی بحالی، چیئرمین ماحولیاتی ٹربیونل اورچیئرمین ایپلائنٹ ٹریبونل MDAکے اختیارات کی ڈسٹرکٹ وسیشن جج کو منتقلی، آزادجموں وکشمیر لیگل پریکٹیشنرز وبار کونسل ترمیمی ایکٹ 1995، انتہا پسند ی کے تدارک کے لیے سینٹر فار ایکسیلنس کے قیام کیلئے ایکٹ 2026کی منظوری دے دی۔

کابینہ نے آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی مظفرآباد اور یونیورسٹی آف باغ کو اضافی فنڈز کی فراہمی اور وویمن یونیورسٹی باغ کے سٹیٹس کی تبدیلی، لائبریرین کی آسامیوں پر ترقیابی کے لیے چاردرجاتی سروس سٹرکچر کی منطوری،نادراایکٹ 2025کو آزادکشمیر میں اپنانے اور توسیع کرنے،کابینہ کمیٹی کی سفارشات پر پرائیویٹ جنگلات سے لکڑی کی نکاسی کی منظوری بھی دیدی۔

کابینہ نے 7.08میگا واٹ ریالی II-ہائیڈرو پاور پراجیکٹ سے پیدا ہونے والی بجلی کی ترسیل، ٹرانسمیشن لائن اور ارتھ کنکشن کے لیے متعلقہ کمپنی کو اجازت دینے کیلئے الیکٹریسٹی ترمیمی ایکٹ 2026،آزادجموں وکشمیر پبلک پریکورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی ایکٹ 2026اور شہید پیکیج میں ترمیم کرتے ہوئے اسے پنجاب کے برابرکرنے کیلئے ترامیم،انسپکٹر تجاوزات بی۔11کی آسامیوں کو اپ گریڈ کرتے ہوئے بی۔15کرنے، آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017اور آزادجموں وکشمیر تجوید القرآن ٹرسٹ ایکٹ 2014میں ترامیم کی بھی منظوری دیدی۔

محکمہ پولیس کے شہدا کوٹہ کے خلاف بھرٹی کیلئے زائد العمری کی درخواست پر منطوری دی گئی جبکہ میونسپل مجسٹریٹس،سینئر مجسٹریٹس اور ڈویثرن مجسٹریٹس بی۔18اور 19کی اپ گریڈیشن کیلئے سینئر وزیر و وزیر قانون کی زیر صدارت سب کمیٹی بنانے کی منظوری دیدی گئی۔

کابینہ نے میرپور انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز کو میرپوریونیورسٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا درجہ دینے اور BHUs, CDs, FAPsکے ناموں کی تبدیلی کی منطوری بھی دیدی۔

آزادجموں وکشمیر کابینہ کا اجلاس جمعرات کے روز وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر فیصل ممتاز راٹھور کی زیر صدارت وزیراعظم سیکرٹریٹ میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں کابینہ اراکین کے علاوہ چیف سیکرٹری آزادکشمیر، ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنرل، سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو اور سیکرٹری صاحبان نے شرکت کی۔

کابینہ سے منظور کردہ تعلیمی پیکیج کے تحت محکمہ ہائیر ایجوکیشن کے زیر اہتمام 726نئی آسامیاں تخلیق کی جائیں گی جن میں 356آسامیاں نئے قائم ہونے والے کالجز، 225کالجز کی اپ گریڈیشن اور 142موجودہ اداروں میں 142آسامیاں تخلیق کی جائیں گی جن پر کل 764.932ملین روپے کے اخراجات آئیں گے۔

محکمہ ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کے 182نئے سکولوں کے قیام کیلئے 259آسامیاں، موجودہ 653سکولوں کی اپ گریڈیشن کے لیے 2692آسامیاں جبکہ موجودہ 200سکولوں میں 368آسامیاں تخلیق کی جائیں گی۔

ان آسامیوں کی تخلیق پر کل 2978.99ملین روپے کے اخراجات آئیں گے۔ آزادجموں وکشمیر ریگولائزیشن آف ایڈھاک و عارضی ملازمین ترمیمی ایکٹ 2026کے تحت سکیل بی۔01کے تمام ملازمین ماسوائے وہ ملازمین جن کی تقریوں پر عدالتوں کی جانب سے حکم امتناع ہیں کو مستقل کیا جا رہا ہے۔

آزادجموں وکشمیر ماحولیاتی ٹربیونل ترمیمی ایکٹ2026پر کابینہ کو بریفنگ کے دیتے ہوئے بتایا گیا کہ اسوقت ماحولیاتی ٹربیونل میں ایک چیئرمین اور دو ممبران تعینات ہیں ۔۔

ابھی تک اس ٹریبونل میں صرف 16 مقدمات ہیں جس پر کابینہ نے فیصلہ کیا کہ چیئرمین ماحولیاتی ٹربیونل کے اختیارات ڈسٹرکٹ وسیشن جج کو منتقل کر دئیے جائیں تاکہ ان آسامیوں پر اخراجات کی بجٹ ہو سکے جس پر کابینہ نے یہ اختیارت منتقل کرنے کی منظوری دیدی۔

کابینہ نے چیئرمین اپیلنٹ ٹربیونل ایم۔ڈی۔اے کے اختیارت بھی ڈسٹرکٹ وسیشن جج کو منتقل کرنے کیلئے ترمیمی ایکٹ 2026کی بھی منظوری دیدی۔

الیکٹریسٹی ترمیمی ایکٹ کے تحت تعمیر ہونے والے 7.08میگا واٹ ہائیڈروپاور پراجیکٹ ضلع مظفرآباد پر کام کرنے والی پرائیویٹ کمپنی کو ٹرانسمیشن لائن بچھانے، بجلی کی ترسیل اور ارتھ کیساتھ کنکشن کی اجازت کی سیکشن میں ترامیم کی گئی ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر کابینہ اجلاس، مشرق وسطیٰ کی جنگ رکوانے پرپاکستان سے اظہارتشکرسمیت اہم قراردادیں منظور

قبل ازیں آزادکشمیر میں ہائیڈرل کے چار منصوبہ جات کو پہلے ہی یہ اجازت دی گئی ہے۔اسی طرح پبلک پریکورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی ترمیمی ایکٹ 2026کے تحت چیئرمین کے علاوہ پیپرا کا دیگر مستقل سٹاف تعینات کیا جائے گا جبکہ فیڈرل پیپرل کی طرز پر کنسلٹنٹ اورایکسپرٹ کی سروسز ضرورت کے تحت حاصل کی جس سکیں گی۔

کابینہ نے شہید پیکج میں بھی اضافے کی منظوری دیدی جس کے تحت شہد اور انکے ورثا کو پنجاب طرز پر حکومت کی جانب سے اعزازیہ دیا جائیگا۔

آزادکشمیر میں ڈاکٹرز کے ساتھ ساتھ الائیڈ سٹاف کی بھی ضرورت ہوتی ہے جس کے لیے الائیڈ ہیلتھ کے ادارے بہت کم ہیں۔

اس کمی کو دور کرنے کیلئے کابینہ نے میرپور انسٹیٹویٹ آف میڈیکل سائنسز کو اپ گریڈ کرتے ہوئے میرپور یورنیورسٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کا درجہ دینے کی بھی منظوری دیدی ۔۔

بی۔ایس پروگرام کے ساتھ اب دیگر پروفیشنل پروگرام بھی شروع کرسکے گی۔آزادجموں وکشمیر لیگل پریکٹیشنرز وبار کونسل ترمیمی ایکٹ 1995میں ترامیم سے ممبران بار کونسل کی تعداد 4انتخابات تک فکس کرنے کے علاوہ بار کونسل کو حکومت کی جانب سے دی جانے والی گرانٹ کے آڈٹ کا اختیار آڈیٹر جنرل کو تفویض کیا جا رہا ہے۔

کابینہ نے یونیورسٹی آف آزادجموں وکشمیر مظفرآباد کیلئے 1042.676ملین روپے اور باغ یونیورسٹی کیلئے 188.883ملین روپے بطور ون ٹائم گرانٹ کی بھی منظوری دی جبکہ وویمن یونیورسٹی جہاں پہلے صرف لڑکیوں کو تعلیم دی جاتی تھی۔۔

اب آزاد جموں و کشمیر وویمن یونیوسٹی باغ ترمیمی ایکٹ 2026کے تحت اس یونیورسٹی کا سٹیٹس تبدیل کرتے ہوئے اسکا بوائز کیمپس بھی قائم کیا جا رہا ہے۔

مختلف اداروں میں تعینات لائبریرین کو ترقیابی کے مواقع نہ ہونے کیوجہ سے انکے لیے چار درجاتی فارمولہ کے تحت ترقیابی کے سروس سٹرکچر کی بھی منظوری دیدی گئی جس سے لائیریرین جو کئی سالوں سے ایک ہی سکیل میں کام کر رہے تھے کو ترقیابی کے مواقع میسر آئیں گے ۔۔

کابینہ نے انسپکٹر تجاوزت کو سکیل بی۔1سے اپ گریڈ کر کے بی۔15کر دیاگیاہے۔اسی طرح نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی ترمیمی ایکٹ2026 کے تحت نادرا کوقانونی تحفظ دئیے جانے کی ترامیم بھی کابینہ نے متفقہ طور پر منظور کر لیں۔

آزادجموں وکشمیر فوڈ اتھارٹی ترمیمی ایکٹ کے تحت اب ڈائریکٹر کی جگہ ڈائریکٹر جنرل خوراک بطور سیکرٹری فوڈ اتھارٹی فرائض سرانجام دیں گے۔

تجوید القرآن ٹرسٹ ترمیمی ایکٹ 2026کے تحت مدارس میں ریفارمز، قراہ حضرات کے اعزازیہ کے علاوہ ایک کوآڈینیٹر کی آسامی تخلیق کی جا رہی ہے۔

اس موقع پر وزیراعظم آزادکشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ بجٹ کی تیاری اور دیگر اہم امور کی انجام دہی کیلئے جمعہ کی چھٹی منسوخ کی جارہی ہے جس سے کابینہ اراکین نے اتفاق کیا۔

کل سے آزادکشمیر کے تمام دفاتر میں جمعہ کی چھٹی منسوخ کر دی گئی جبکہ تعلیمی اداروں میں ہفتہ کی تعطیل بدستور جار ی رہے گی۔

آزادجموں وکشمیر کابینہ نے خالصہ اراضی برائے مسجد شریف اہلیان منگپور خواص تحصیل چڑھوئی ضلع کوٹلی، خالصہ سرکاربرائے تعمیر گورنمنٹ بوائز انٹر کالج محکمہ ہائیر ایجوکیشن بارل سدھنوتی، خالصہ سرکار بحق محکمہ ہائیر ایجوکیشن برائے گورنمنٹ بوائز انٹر کالج ایوی گلی واقع موضع بھالینی تحصیل ہجیرہ ضلع پونچھ، خالصہ سرکار اراضی برائے قبرستان اہلیان پونے موضع پساری تحصیل وضلع باغ، اراضی خالصہ سرکاری برائے تعمیر آفیسر کالونی کہوٹہ تحصیل حوضلع حویلی، اراضی خالصہ سرکاری برائے قیام دانش سکول موضع لوئیاں تحصیل ممتاز آباد ضلع حویلی، اراضی خالصہ سرکارقبرستان اہلیان دیہہ خالق آباد واقع موضع ڈھیری رستم تحصیل اسلام گڑھ ضلع میرپور، اراضی خالصہ سرکار بحق محکمہ ایلیمینٹری اینڈ سیکینڈی ایجوکیشن برائے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول گہل ٹوپی جنوبی تحصیل وضلع باغ اور خالصہ سرکار برائے قیام یونیورسٹی آف حویلی کہوٹہ واقع موضع لوئیاں لگدار تحصیل ممتاز آباد ضلع حویلی کی بھی منظوری کا معاملہ اگلے اجلاس میں پیش کرنے کا فیصلہ کیا۔

Scroll to Top