گرانفروشی، غیر معیاری اشیاء کی فروخت پر9گرفتار،قیمتوں میں ردوبدل کرنیوالا گروہ بھی پکڑا گیا

مظفرآباد، میرپور،باغ، بھمبر( نمائندگان کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر بھر میں گراں فروشی اور غیر معیاری اشیائے خوردونوش کی فروخت کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے، میرپور میں مزید 9 گرانفروشوں کو دھر لیا گیا۔

باغ میں قیمتیں تبدیل کرکے گھی فروخت کرنے والا ٹرک ضبط کر لیا گیا۔ بھمبر میں بھی دکانداروں کو بھاری جرمانے کئے گئے۔

تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرمیرپور راجہ زاہد حسین اور تحصیلدار چوہدری عمران نے فاضل چوک،تھوتھال،ہال روڈ،نیو سٹی گیٹ،نانگی گوشت مارکیٹ میں سبزی فروٹ،گوشت،گیس سلنڈر،تندورو،مٹن،بیف اور چکن شاپ سمیت دیگر گروسری کی شاپس پر قیمتوں اور اشیاء کے معیار کی پڑتال کی۔

پرائس کنٹرول کی چیکنگ کے دوران 9 گرانفروشوں کو گرفتار کرلیاگیا، ایک دکان بھی سیل کردی اور 31500 روپے کے جرمانے کئے۔اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں کو وارننگ کی کہ خودساختہ مہنگائی پر سخت ایکشن ہوگا۔

ادھر باغ میں ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنر سید قمر عباس کاظمی نے کارروائی کرتے ہوئے قیمتوں میں از خود تبدیلی کر کے شہر میں گھی فروخت کرنے والی گاڑی ضبط کر لی، سٹاک سیل اور ملزمان کو حوالہ پولیس کر دیا گیا۔

معروف کمپنی کے گھی کے ڈبوں پر جعلی لیبلنگ کر کے نئی قیمتوں پر سیل کیا جا رہا تھا ، پولیس نے ملزمان سے تفتیش شروع کر دی ہے۔

بھمبر میں سب ڈویژنل مجسٹریٹ محمد عیص بیگ نے پولیس نفری ہمراہ بازار کی پڑتال کی اس موقع پر انہوں نے متعدد گراں فروشوں کو جرمانے کیے اور وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ جو بھی پرائس کنٹرول کی خلاف ورزی کرے گا اس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں: میرپور انتظامیہ ان ایکشن،گرانفروشی پر 21 دکاندار گرفتار، غیر معیاری اشیاء تلف

Scroll to Top