سونے کی قیمت میں کمی، فی تولہ سونا ہزاروں روپے سستا ہو گیا

اسلام آباد: ملک بھر کے صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 5 ہزار 200 روپے کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد سونا خریداروں کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔

مقامی صرافہ بازاروں میں ہونے والی اس کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 93 ہزار 762 روپے کی سطح پر آ گئی ہے۔ صرف فی تولہ ہی نہیں بلکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 4 ہزار 458 روپے کی بڑی کمی دیکھی گئی ہے، جس کے بعد 10 گرام سونے کی نئی قیمت 4 لاکھ 23 ہزار 321 روپے مقرر ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ کا بھارت کو ’جہنم کا گڑھا‘ قرار دینے پر ہنگامہ، اپوزیشن نے مودی کو ’کمزور ترین وزیراعظم‘ قرار دیدیا

معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں ہونے والے اتار چڑھاؤ کے براہِ راست اثرات مقامی مارکیٹ پر مرتب ہو رہے ہیں۔ عالمی سطح پر قیمتیں کم ہونے کے باعث پاکستان کے صرافہ بازاروں میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھی جا رہی ہے، جس سے سونے کے زیورات بنانے والے اور خریداروں کو کسی حد تک ریلیف ملا ہے۔