فوڈ اتھارٹی

سہنسہ میں فوڈ اتھارٹی کا بڑا کریک ڈاؤن، غیر معیاری جوسز اور سنیکس تلف

سہنسہ (کشمیر ڈیجیٹل)تحصیل سہنسہ میں غیر معیاری اور بغیر رجسٹریشن سنیکس اور جوسز کے خلاف فوڈ اتھارٹی کوٹلی  کا بڑا کریک ڈاؤن، دکان داروں کو ایک لاکھ 28 ہزار روپے جرمانہ اور 30 کارٹن جوس تلف کر دئیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق آزاد جموں و کشمیر فوڈ اتھارٹی کوٹلی کی ٹیم نے تحصیل سہنسہ میں غیر معیاری اور بغیر رجسٹریشن سنیکس و جوسز کے خلاف مؤثر کارروائی کرتے ہوئے مختلف دکانوں اور ڈسٹری بیوشن پوائنٹس کا تفصیلی معائنہ کیا ۔

معائنے کے دوران غیر معیاری ، بغیر اجازت اور قواعد کے خلاف لیبلنگ والے سنیکس اور جوسز موقع پر ضبط کر کے تلف کر دئیے گئے ہیں ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد: فوڈ اتھارٹی کا بڑا ایکشن، 2 ہوٹل اور ایک فروزن شاپ بند

کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 30 کارٹن بغیر رجسٹریشن اور غیر معیاری جوسز بھی موقع پر ضائع کر دئیے گئے ہیں ۔

خلاف ورزیوں پر متعلقہ فوڈ بزنس آپریٹرز پر مجموعی طور پر 1 لاکھ 28 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:مظفر آباد : فوڈ اتھارٹی کا بڑا ایکشن ،مضر صحت بکرے کا گوشت تلف کر دیا

فوڈ اتھارٹی کی جانب سے دکان داروں اور کاروباری حضرات کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ فوری طور پر فوڈ سیفٹی قوانین پر عمل درآمد  کو یقینی بنائیں ۔

مزید برآں انہیں بہتری کے نوٹسز بھی جاری کیے گئے ،جن میں رجسٹریشن ، صفائی کے معیار اور درست لیبلنگ کی پابندی پر زور دیا گیا ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:عدالتِ عظمیٰ کے احکامات پر فوڈ اتھارٹی متحرک، نیلم کے بازاروں میں اشیاء خوردونوش کی سخت چیکنگ

کارروائی میں فوڈ سیفٹی آفیسر کوٹلی منور احمد چوہان ، موبائل فوڈ ٹیسٹنگ لیب کے فوڈ سیفٹی آفیسر شعیب خورشید ، اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر راجہ بابر اور معاون عملے نے  بھر پور حصہ لیا ۔

Scroll to Top