دالبندین کے قریب این 40میں فتنہ الہندوستان کی ناکہ لگانے کی کوشش ناکام ، 7 دہشت گرد جہنم واصل

بلوچستان کے ضلع دالبندین کے قریب این 40 میں سکیورٹی فورسز نے ایک کامیاب ،موثر اور بروقت کارروائی عمل میں لاتے ہوئےفتنۃ الہندوستان سے تعلق رکھنے والے 6سے 7دہشت گرد جہنم واصل کردئیے ۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق یہ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر کی گئی ، جس میں دہشت گردوں کے ٹھکانے کو انتہائی مہارت اور درست حکمت عملی کے تحت نشان بنایا گیا ۔  دہشت گرد ایک پہاڑی غار میں چھپے ہوئے تھے اور علاقے میں تخریبی کارروائیوں کی پلاننگ  کر رہے تھے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بنوں میں سیکیورٹی فورسز کا بڑا آپریشن: فتنہ الخوارج کے 2 انتہائی مطلوب دہشت گرد ہلاک

اس موقع پر دشمن کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ۔ سکیورٹی فورسز نے جدید ٹیکنالوجی اور فضائی نگرانی کی مدد سے ان کی نقل و حرکت پر مسلسل نظر رکھی اور مناسب وقت پر کارروائی کرتے ہوئے انہیں انجام تک پہنچایا ۔

آپریشن کے دوران فورسز اور خفیہ اداروں کے درمیان بہترین ہم آہنگی دیکھنے میں آئی، جس نے اس کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ۔سکیورٹی حکام کے مطابق بلوچستان میں امن و امان کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ایسی کارروائیاں  روزانہ کی بنیاد پر جاری رہیں گی ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:ژوب سیکٹر میں دراندازی کی کوشش ناکام، سکیورٹی فورسز کا بھرپور جواب، 12دہشت گرد ہلاک

واضح رہے کہ حالیہ عرصے میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشنز میں تیزی آئی ہےجس کا مقصد دہشت گردوں کے نیٹ ورک کو مکمل طور پر ختم کرنا اور عوام کو محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شمالی وزیرستان: پاک فوج کی بڑی کارروائی، سرحد پار سے دراندازی کی کوشش ناکام، متعدد دہشت گرد ہلاک

مقامی آبادی نے بھی سکیورٹی فورسز کی ان کاوشوں کو سراہا اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے ۔