اقوام متحدہ نے جنگ بندی میں توسیع کے اعلان کا خیر مقدم کرتے ہوئے اسے اعتماد سازی کی جانب ایک مثبت اور اہم قدم قرار دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ تنازعات کے حل کے لیے جنگ بندی جیسے اقدامات نہایت ضروری ہیںجو فریقین کے درمیان اعتماد بحال کرنے میں مدد دیتے ہیں اور دیرپا امن کی راہ ہموار کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا آبنائے ہرمز کی ناکہ بندی ختم کرنے کیلئے تیار ہے، ایرانی سفیر کا دعویٰ
انہوں نے کہا کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے مذاکراتی عمل کو جاری رکھنا ناگزیر ہے کیونکہ صرف بات چیت کے ذریعے ہی اختلافات کو کم کر کے مستقل حل تک پہنچا جا سکتا ہے۔
اقوام متحدہ نے زور دیا کہ تمام فریقین تحمل کا مظاہرہ کریں اور کشیدگی میں کمی کے لیے سفارتی راستہ اختیار کریں۔
انہوں کہا کہ پاکستان کی جانب سے امن کے فروغ اور فریقین کے درمیان رابطہ کاری کی کوششیں ایک مثبت پیش رفت ہیں جو مستقبل میں بڑے تنازعات سے بچاؤ میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جنگ بندی میں توسیع پر ڈونلڈ ٹرمپ کا شکریہ،پاکستان تنازعات حل کیلئے کوششیں جاری رکھے گا، وزیراعظم شہبازشریف
انتونیو گوتریس نے امید ظاہر کی کہ تمام فریقین مل کر ایسے اقدامات جاری رکھیں گے جو خطے کو مزید کشیدگی سے بچا سکیں اور دیرپا امن کی طرف لے جائیں۔




