مظفرآباد (کشمیر ڈیجیٹل ) ہائیکورٹ آزاد جموں و کشمیر نے ایڈیشنل آئی جی پولیس محمد یاسین قریشی کی درخواست پر ڈی آئی جیز کے تبادلوں سے متعلق جاری نوٹیفکیشن معطل کر دیا۔
ہائیکورٹ آزاد جموں وکشمیر نے ایڈیشنل آئی جی کی رٹ پٹیشن سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے فریقین کو 6 مئی کو طلب کر لیا ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ہجیرہ، آزادامیدوار سیاسی میدان میں آگئے،درجنوں شہری راجہ سجاد کے قافلے میں شامل
درخواست گزار کے مطابق ایک ماہ کی ایکس پاکستان رخصت کیلئے درخواست دی تھی، تاہم چھٹی کے نوٹیفکیشن کے اجرا سے قبل ہی ان کی آسامی پر تبادلے کے ذریعے تعیناتی کر دی گئی جس کیخلاف انہوں نے عدالت سے رجوع کیا۔
عدالتی ریکارڈ کے مطابق مؤقف اختیار کیا گیا کہ متعلقہ پوسٹ پر سینئر افسر کو چارج دینے کے بجائے انتظامی طور پر تبادلے کے ذریعے تعیناتی کی گئی، جو قواعد کے منافی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:نوجوانوں کے لیے بڑی خوشخبری، انٹرنشپ پروگرام سے ماہانہ 60 ہزار روپے تک کمانے کا موقع
ایڈیشنل آئی جی محمد یاسین قریشی محکمہ پولیس کے سینئر ترین افسران میں شمار ہوتے ہیں اور وہ یکم مارچ 2027 کو ریٹائرمنٹ کے مرحلے میں داخل ہوں گے۔
عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد تبادلوں کا نوٹیفکیشن معطل کرتے ہوئے کیس کو تفصیلی سماعت کیلئے مقرر کر دیا ہے، جس میں فریقین کو 6 مئی کو طلب کیا گیا ہے۔




