مظفر آباد:بینک آف آزاد جموں وکشمیرنے آزاد کشمیر حکومتکی بلا سود قرض اسکیم کے تحت عوام کو ان کی دہلیز پرقرضوں کی فراہمی کے لئے34ہزار درخواستوں کی سکروٹنی کاعمل مکمل کر لیا ہے۔
یہ درخواست فارم/فائلیں بینک آف آزاد جموں وکشمیر کی ریاست بھر میں 92برانچوں کو فراہم کر دی گئی ہیں۔ درخواست دہندگان متعلقہ برانچ سے رابطہ کریں اور قرضوں کے حصول کے لئے درکار ضروری لوازمات مکمل کریں۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت کا اپنا گھر سکیم کے تحت آسان شرائط پر قرض فراہمی کا فیصلہ
بینک نے ہیڈ آفس میں کریڈٹ مینجمنٹ ڈویژن کی زیر نگرانی خصوصی سیل قائم کر دیا ہے۔
بینک ترجمان کے مطابق بلا سود قرض اسکیم پر آزاد کشمیرسمال انڈسٹریز کارپوریشن کے ذریعے عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔
بینک نے سہولت کار مالیاتی ادارے کے طور پر اکاؤنٹس کے اجرا ء اور رقوم کی ادائیگی حکومتی ہدایات کے مطابق انجام دینے کے لئے سکروٹنی کا عمل مکمل کیا۔
سمال انڈسٹریز کارپوریشن نے 34ہزاردرخواست فارم 20رمضان المبارک تک بینک کو مرحلہ وارفراہم کئے تھے۔فارم موصول ہوتے ہی فوری سکروٹنی کا عمل شروع کیا گیا۔
بینک عملے نے انتہائی لگن، باریک بینی اور جانفشانی سے درست اندارج پر توجہ دی اور درخواستوں کی سکروٹنی ململ کر کے متعلقہ برانچوں میں فائلیں پہنچا دی گئیں ۔تا کہ عوام کسی تاخیر ی مشکلات سے دوچار نہ ہوں۔
عوام کی سہولت کے لئے متعلقہ برانچوں میں ہی قرضہ جات کی بلاتاخیر فراہمی یقینی بنائی جائے گی تاکہ عوام کو ان کی دہلیز پر قرضہ جات دستیاب ہوں۔
بینک آف آزاد جموں و کشمیر نے شفافیت، دیانت داری اور حکومتی پالیسی پرمن و عن عملدرآمد کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کاروبار کیلئے 10 لاکھ تک بلا سود قرضہ! جانیں اپلائی کا طریقہ
مزید رہنمائی کے لئے ہیڈ آفس کے قائم کردہ سیل کے افسران درج ذیل ٹیلی فون نمبرات پر دفتری اوقات میں دستیاب ہوں گے۔
مظفر آباد ہیڈ آفس ،سی ایم ڈی05822-923149مظفر آباد ہیڈ آفس ،سی آر بی ڈی05822-923265مظفر آباد ریجن05822-923226میرپور ریجن05827-921407راولاکوٹ ریجن05824-920061کوٹلی ریجن05826-920822




