شکست کے بعد لیجنڈ ریسلر نے ریسلنگ کی دنیا کو خیرباد کہہ دیا

دسمبر 2025 ڈبلیو ڈبلیو ای کے مقبول ترین ریسلرز میں سے ایک جان سینا ریٹائر ہوئے تھے جبکہ ان کے بعد اے جے اسٹائلز فروری 2026نے بھی ریسلنگ کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

اب لگتا ہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایک اور لیجنڈ ریسلر نے لگ بھگ 3 دہائیوں طویل کیرئیر کے بعد ریسلنگ کی دنیا کو الوداع کہہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ریاض میں رائل رمبل رومن رینز جیت گئے،ایک اور مقبول ریسلر کیرئیربھی اختتام پذیر ہوگیا

ڈبلیو ڈبلیو ای کے ایونٹ ریسل مینیا 42 ممکنہ طور پر مقبول ریسلر بروک لیسنر کے کیرئیر کا آخری ڈبلیو ڈبلیو ای ایونٹ بھی تھا۔

2002 سے ڈبلیو ڈبلیو ای کے ساتھ جڑے بروک لیسنر کو اس ایونٹ میں Oba Femi کے ہاتھوں شکست کا سامنا ہوا۔

ریسل مینیا 42 کی دوسری رات پہلا میچ بروک لیسنر اور Oba Femi کے درمیان ہوا اور شکست کے بعد بروک لیسنر اپنے ریسلنگ گیئرز کو رنگ میں چھوڑ کر چلے گئے جو کہ ریسلنگ کو خیرباد کہنے کا اشارہ تھا۔

عام طور پر ریسلرز کیرئیر کے اختتام پر علامتی طور پر اپنے گیئرز کو رنگ میں چھوڑ کر چلے جاتے ہیں۔

بروک لیسنر نے گیئر چھوڑنے کے بعد اپنے دوست اور طویل عرصے سے ان کے منیجر پال ہے مین کو گلے بھی لگایا جبکہ وہاں موجود تماشائیوں نے تھینک یو بروک کے نعرے لگائے۔

رنگ کو چھوڑنے سے قبل بروک لیسنر نے اسے فلور کو چوما اور اس خیال کو تقویت دی کہ یہ ان کا آخری میچ تھا۔

2002 میں پہلی بار ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ بننے کے بعد انہوں نے 2004 میں اسے چھوڑ دیا تھا اور کافی عرصے بعد واپس آئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:لیجنڈامریکی ریسلر ہلک ہوگن دل کا دورہ پڑنے سے چل بسے

اپنے ڈبلیو ڈبلیو کیرئیر کے دوران انہوں نے ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن شپ، 3 بار یونیورسل چیمپئن شپ اور 2 بار رائل رمبل مقابلوں کو جیتا۔

2014 میں انہوں نے ریسل مینیا میں انڈر ٹیکر کا 21 سال تک اس ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کا ریکارڈ توڑا تھا۔

Scroll to Top