حویلی کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل)آزادکشمیر کے ضلع حویلی فارورڈ کہوٹہ کے مشہور زمامہ رفاقت گجر قتل کیس میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور پولیس نے مقتول کے بھائی کو حراست میں لے لیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق یہ کارروائی ابتدائی شواہد اور تحقیقات کی روشنی میں عمل میں لائی گئی۔
یہ بھی پڑھیں:رفاقت گجر قتل کیس کے ملزم جلد کٹہرے میں لائیں گے، ایس ایس پی ریاض مغل
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ تفتیش جاری ہے اور مختلف پہلوؤں پر تحقیقات کی جا رہی ہیں،حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ مزید پوچھ گچھ اور شواہد اکٹھے کرنے کے بعد کیس سے متعلق اہم حقائق سامنے آئیں گے۔
پولیس حکام کی جانب سے مزید کوئی تفصیلات نہیں بتائی گئی ہیں لیکن ذرائع کے مطابق رفاقت گجر قتل میں اس کا بھائی ہی ملوث ہے اور پولیس نے شواہد کی روشی میں گرفتاری عمل میں لائی ہے ،ملزم کے اعتراف پر حقائق جاری کئے جائیں گے۔
یاد رہے کہ رفاقت گجر کو رمضان میں افطاری سے کچھ دیر قبل قتل کیا گیا تھا جس پر شدید احتجاجی ریکارڈ کرایا گیا تھا اور پولیس کیلئے یہ اندھا قتل چیلنج بنا ہوا تھا۔
رفاقت گجر کے لواحقین کا کہنا تھا کہ اسے فون کر کے بلایا گیا اور پھر اس کی لاش برآمد ہوئی ، پولیس ایک ماہ سے زائد عرصہ سے تحقیقات میں مصروف تھی۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور مقتول رفاقت کے گھر پہنچ گئے، انصاف فراہمی کی یقین دھانی
گزشتہ روز ایس ایس پی ریاض مغل نےکہا تھا کہ رفاقت گجر قتل کیس کی تحقیقات جاری ہیں اور ملزم کو جلد کٹہرے میں لایا جائیگا۔
ابھی تک یہ بات سامنے نہیں آسکی کہ آیا سگے بھائی نے ہی رفاقت گجر کو کیوں قتل کیا یا کرایا، پولیس کی تحقیقات میں ہی حقائق سامنے آئیں گے۔




