آزاد کشمیر ،معاشی خوشحالی ودیہی معیشت کے فروغ کیلئے تاریخی زرعی کانفرنس کی تیاریاں مکمل

مظفرآباد:آزاد کشمیر میں زراعت اور لائیو سٹاک کے شعبے کی ترقی کیلئے وزیراعظم فیصل ممتاز راٹھور کے ویژن کے مطابق محکمہ زراعت و لائیو سٹاک کے زیر اہتمام “آزاد جموں و کشمیر زرعی کانفرنس‘‘ 22 اپریل 2026 کو منعقد کی جا رہی ہے۔

یہ کانفرنس مظفرآباد ایئرپورٹ کے مقام پر منعقد ہو گی جس کا مقصد زرعی ترقی، جدید ٹیکنالوجی کے فروغ، لائیو سٹاک کے شعبے کی بہتری اور کسانوں و مویشی پال حضرات کو ایک جامع پلیٹ فارم فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ادریس عباسی اوایس ڈی،شاہدایوب سیکرٹری صدارتی امور تعینات، سیکرٹری زراعت بھی تبدیل

کانفرنس میں مختلف دلچسپ اور معلوماتی سرگرمیوں کا انعقاد کیا جائے گا جن میں زرعی اسٹالز، ویٹرنری اسٹالز، ہارس اینڈ کیٹل شو، برڈ شو، پیٹس شو، فوڈ اسٹالز، کلچرل شو، پولیس بینڈ کی پرفارمنس، چلڈرن ایرینا اور گتکا شو سمیت متعدد پروگرام شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ پاک آرمی کے خصوصی اسٹالز بھی کانفرنس کا حصہ ہوں گے جو عوام کیلئے خصوصی توجہ کا مرکز ہوں گے۔

کانفرنس کے ذریعے جدید زرعی طریقوں، لائیو سٹاک کی بہتری، حیوانات کی نگہداشت اور زرعی پیداوار میں اضافے کے حوالے سے آگاہی فراہم کی جائے گی۔

اس موقع پر ماہرین زراعت اور ویٹرنری افسران بھی شرکاء کو رہنمائی فراہم کریں گے تاکہ کسان جدید سائنسی بنیادوں پر اپنی پیداوار میں اضافہ کر سکیں۔

محکمہ زراعت اور لائیو سٹاک کے حکام کے مطابق یہ کانفرنس نہ صرف زرعی شعبے کی ترقی میں سنگ میل ثابت ہوگی بلکہ خطے میں معاشی خوشحالی اور دیہی معیشت کو مضبوط بنانے میں بھی اہم کردار ادا کریگی۔

یہ بھی پڑھیں:مظفرآباد کہوڑی محکمہ زراعت کا ماڈل سرکل قرار، زرعی آلات فراہم

اس کانفرنس کے انعقاد سے کسانوں، مویشی پال حضرات اور نوجوانوں کوجدید رجحانات سے روشناس ہو کر اپنی پیداوار میں مزید نکھار پیدا کرنے کا موقع میسر آئیگا۔

Scroll to Top