امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران ایرانی تہذیب کو ایک ہی رات میں اجاڑنے کی دھمکی کے بعد ایران نے اپنی قدیم ثقافت اور فنِ تعمیر کے شاہکاروں کی ویڈیوز جاری کر کے دنیا کو حیران کر دیا ہے۔ سوئیڈن میں قائم ایرانی سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر ایران کی عظیم الشان تہذیب و ثقافت کی آئینہ دار ایک ایسی مسجد کی ویڈیو پوسٹ کی ہے جو انسانی عقل کو دنگ کر دینے والے فنِ تعمیر کا نمونہ ہے۔
اصفحان میں واقع یہ تاریخی مسجد تقریباً 400 سال قبل تعمیر کی گئی تھی، جب لاؤڈ اسپیکر جیسی ٹیکنالوجی کا وجود تک نہ تھا۔ اس مسجد کی سب سے حیرت انگیز بات اس کا آڈیو سسٹم ہے؛ مسجد میں ایک مخصوص مقام ایسا ہے جہاں اگر کھڑے ہو کر اذان دی جائے یا بلند آواز میں نماز پڑھی جائے تو اس کی بازگشت پوری وسیع و عریض مسجد میں واضح طور پر سنائی دیتی ہے۔ ویڈیو میں دکھایا گیا کہ جب ایک شخص نے وہاں کھڑے ہو کر محض ایک نئے کرنسی نوٹ کو سیدھا کرنے کی کوشش کی تو اس سے پیدا ہونے والی آواز بھی پوری مسجد میں گونج اٹھی۔
یہ بھی پڑھیں: واشنگٹن ،ٹرمپ کی زیر صدارت ایران کی صورتحال پر سچویشن روم میں اہم اجلاس
Built in 1630 in Isfahan, Iran, this mosque is designed so that a speaker’s voice echoes throughout the space from a specific point.
If you stood at that point, what word(s) would you say, knowing it would be beautifully repeated by the ingenuity of Iranian architects? pic.twitter.com/3lz9rxH3Rk— Iran Embassy in Sweden (@IRANinSWEDEN) April 18, 2026
ایرانی سفارت خانے نے صرف اسلامی فنِ تعمیر پر ہی اکتفا نہیں کیا بلکہ پہلی صدی عیسوی میں تعمیر کیے گئے ایک قدیم گرجا گھر کی ویڈیو بھی جاری کی، جو ایران میں مختلف مذاہب کے قدیم آثار اور ثقافتی تنوع کی علامت ہے۔ یہ ویڈیوز ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے ردِعمل میں دیکھی جا رہی ہیں جس میں انہوں نے جنگ سے قبل ایرانی تہذیبی مراکز کو نشانہ بنانے کا اشارہ دیا تھا، جس پر عالمی سطح پر بھی شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔




