امریکہ ایران مذاکرات کیلئے تاریخ ابھی فائنل نہیں ، اعلیٰ حکومتی ذرائع

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)اسلام آباد ٹاکس کا دوسرا رائونڈ ،ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے اعلیٰ حکومتی ذرائع کااہم بیان سامنے آگیا۔

اعلیٰ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ ایران اور امریکہ کے درمیان اسلام آباد میں پیرکے روز مذاکرات کے حوالے سے خبریں درست نہیں ہیں ۔

اعلیٰ حکومتی ذرائع کے مطابق ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کے حوالے سے ابھی تک کوئی تاریخ فائنل نہیں ہوسکی ۔ تاہم جیسے ہی امریکہ اور ایران کے درمیان معاملات طے پاگئے تو تاریخ کا اعلان کیا جائےگا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت ایک بار پھر عالمی سطح پر مذاق بن گیا، امریکی صحافی کے ٹوئٹ نے ہلچل مچادی

دوسری جانب ایرانی خبرایجنسی تسنیم نے بھی دعویٰ کیا ہےکہ ایران امریکا کے ساتھ مذاکرات کے اگلے مرحلے کے لیے اب تک رضا مند نہیں ہے۔

خبر ایجنسی کے مطابق اس کی وجہ ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے ایران کے خلاف بحری ناکہ بندی کا اعلان اور مذاکرات میں امریکا کے حد سے زیادہ مطالبات ہیں، جو حالیہ پیغامات کے تبادلے میں بھی جاری رہے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:کامیاب سفارتکاری : مقبوضہ کشمیر عوام کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کے حق میں نعرے ،دعائیں

خبر ایجنسی کا کہنا ہےکہ ایران نے واضح کر دیا ہےکہ مذاکرات کے جاری رہنےکے لیے امریکا کی جانب سے ضرورت سے زیادہ مطالبات سے گریز کیا جارہا ہے ۔

ہمارے مطالبات ایک بنیادی شرط بصورت دیگر ایران طویل اور بے نتیجہ مذاکرات میں وقت ضائع کرنے کا خواہاں نہیں، ایران کا یہ مؤقف پاکستان کے ذریعے امریکی حکام تک پہنچا دیا گیا ہے۔

Scroll to Top