بٹل سیکٹر(کشمیر ڈیجیٹل) پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے پاس آؤٹ ہونے والے مسلسل *دو کورسز میں اعزازی شمشیر حاصل کرنے کا منفرد اعزاز آزاد کشمیر کے سپوتوں کے حصے میں آیا۔
اکتوبر 2025 میں اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر احمد مجتبیٰ عارف راجہ، نے 152ویں پی ایم اے لانگ کورس سے اعزازی شمشیر حاصل کی- ان کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے کھوئی رٹہ کوٹلی سے ہے-
مزید یہ بھی پڑھیں:امریکہ ایران مذاکرات کیلئے تاریخ ابھی فائنل نہیں ، اعلیٰ حکومتی ذرائع
جبکہ اکیڈمی سینئر انڈر آفیسر بلال نسیم ، 153 ویں پی ایم اے لانگ کورس نے اعزازی شمشیر حاصل کی- ان کا تعلق آزاد کشمیر کے علاقے دھیر کوٹ ، باغ سے ہے
پاک فوج کا نظام مکمل طور پر میرٹ، محنت اور پیشہ ورانہ قابلیت پر قائم ہے۔آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے کیڈٹس کو اعزازی شمشیر ملنا اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ یہاں کسی قسم کی علاقائی یا ذاتی وابستگی نہیں بلکہ صرف کارکردگی کو اہمیت دی جاتی ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں:بھارت ایک بار پھر عالمی سطح پر مذاق بن گیا، امریکی صحافی کے ٹوئٹ نے ہلچل مچادی
آزاد جموں کشمیر پونچھ میں جنگ بندی لائن کے بٹل سیکٹر کے گائوں منڈہول کے نوجوان محمد ابراہیم نجم الثاقب پاکستان ملڑی اکیڈمی کے 153 لانگ کورس میں بطور کمیشنڈ آفیسر پاکستان آرمی شمولیت اختیار کرکے پاس آئوٹ ہو گئے۔
محمد ابراہیم نجم الثاقب کا تعلق آزاد جموں کشمیر کے ضلع پونچھ کے بٹل سیکٹر میں واقع نواحی علاقے منڈہول پونچھ سے ہے،محمد ابراہیم مقامی سماجی رہنماء نجم الثاقب کے فرزند ہیں۔کورس کی تکمیل کے بعد پاس آئوٹ ہونے پر ابراہیم نجم الثاقب کو عوامی حلقوں نے مبارکباد پیش کی اور نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔




