سرینگر(کشمیر ڈیجیٹل)پاکستان کی مشرق وسطیٰ میں جنگ بندی کی کوشش ،کامیاب سفارتکاری پر مقبوضہ کشمیر کے دل پلوامہ سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے حق میں نعرے اور دعائیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں:ووٹر لسٹوں کی درستگی کا نیا شیڈول ،حتمی فہرستیں 16 مئی کو جاری کرنے کا اعلان
ایران امریکہ کشیدگی ختم کروانے پر مقبوضہ کشمیر کے عوام کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کو زبردست خراج تحسین پیش، جامعہ مسجد پمپور میں خصوصی دعا کی ویڈیو وائرل ۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کوئی ذہین شخص وائٹ ہاؤس آ رہا ہے: ٹرمپ نے دنیا کو تجسس میں ڈال دیا
بھارت کے زیرِ تسلط علاقے میں پاکستانی سپہ سالار سید عاصم منیر کی دھوم، سرحد پار سے محبت کا انوکھا پیغام جاری کردیا۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کراچی،بلوچستان کے ساحلی علاقےزلزلے سے لرز اٹھے، لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا
مقبوضہ کشمیر عوام کا کہنا ہے کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر نے ثابت کیا کہ وہ مشکل حالات پر قابو پاسکتے ہیں۔ ایران اور امریکہ کشیدگی جیسے حالات میں بھی پرامن راستہ نکالا جاسکتا ہے تو بھارت کے ساتھ مذاکرات کی میز پر بیٹھنا بھی ممکن ہے۔
کشمیری عوام کا کہنا تھا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ایک گزارش کہ آپ نے ہرمز کا تالہ کھولا۔ اب کشمیر پر بھی بھارت سے بات کریں۔
تفصیلات کے مطابق غیرقانونی طورپر بھارت کے زیر قبضہ جموں وکشمیر کے عوام بھی امریکہ ایران جنگ بندی کیلئے پاکستان کی سفارتی کوششوں اور عسکری قیادت کی تعریف کر ر ہے ہیں۔
کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع بڈگام کے رہائشی ایک شہری کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے جس میں وہ پاکستان کی سفارتی کوششوں اور عسکری قیادت کی تعریف کر رہا ہے۔
ویڈیو میں شہری نے بڈگام سے پاکستانی عوام کو مخاطب کرتے ہوئے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
ویڈیو پیغام میں شہری نے کہاکہ امریکا اور ایران کے درمیان جنگ بندی میں پاکستان کے کردار پر ہر کشمیری خوش اور دعاگو ہے۔وائرل ویڈیو میں شہری کو کہتے سنا جا سکتا ہے کہ مقبوضہ کشمیر بڈگام سے تمام پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کو سلام، فیلڈ مارشل عاصم منیر آج ہر کشمیری آپ کے لیے دعا کر رہا ہے کہ آپ نے امریکا ایران جنگ رکوانے میں کردار ادا کیا۔
شہری نے بھارتی میڈیا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ گودی میڈیا اس پیش رفت کے بعد خاموش ہے، پاکستان کی قیادت پر تنقید کرنے والے موجود رہیں گے لیکن قافلے چلتے رہیں گے۔
انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ اگر خدا ساتھ ہو تو کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا، چاہے پوری قوم مخالف کیوں نہ ہو، میں فیلڈ مارشل عاصم منیر سے محبت کرتا ہوں، کشمیر ان سے محبت کرتا ہے۔
پاکستان کے پاس اب ایک موقع ہے۔ عالمی ساکھ بہتر ہے۔ سفارتی کردار واضح ہے۔ اس وقت کو ضائع نہ کریں۔ کشمیریوں کو جنگ نہیں چاہیے۔ انہیں حق خودارادیت چاہیے اور وہ صرف مضبوط، پرامن اور متحد سفارتکاری سے ہی ممکن ہے۔




