اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل)ایران اور امریکا کے درمیان مجوزہ دوسرے دور کے مذاکرات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہروں میں سیکیورٹی اور ٹرانسپورٹ سے متعلق اہم فیصلے کر لئے گئے۔
ذرائع کے مطابق آج رات 11 بجے سے ٹرانسپورٹ اڈے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جبکہ رینٹ اے کار اور ٹورازم ٹرانسپورٹ سروسز بھی آج رات سے معطل کر دی جائیں گی۔
پولیس ذرائع کے مطابق آزادکشمیر پنجاب ، خیبر پختونخوا ،مری ،مظفرآباد، کوہالہ، راولاکوٹ کی طرف سے آنیوالی گاڑیاں راولپنڈی میں داخل نہیں ہونگی ۔
راولپنڈی اسلام آباد سے دیگر اضلاع کو جانے اور آنے والی پبلک ٹرانسپورٹ تاحکم ثانی معطل رہے گی
مزید یہ بھی پڑھیں:سپریم کورٹ: جاوید بٹ سمیت 73 ووٹرز کیخلاف ہائیکورٹ کا حکم امتناعی معطل
ضلعی انتظامیہ نے ملک بھر کے ٹرانسپورٹرز کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے اور ہدایت جاری کی گئی ہے کہ آج سے تاحکم ثانی راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے ٹکٹ جاری نہ کیے جائیں۔
حکام کے مطابق موٹروے اور جی ٹی روڈ کے ذریعے بھی کل سے پبلک ٹرانسپورٹ کو راولپنڈی اور اسلام آباد میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
مزید یہ بھی پڑھیں:کلس بائی پاس روڈ پر ٹریفک کا المناک حادثہ، خاتون جاں بحق، تین افراد زخمی
ذرائع کا کہنا ہے کہ اشیائے خوردونوش کی ترسیل متاثر نہ ہو، اس لیے گڈز ٹرانسپورٹ کو بحال رکھنے پر غور کیا جا رہا ہے۔فیصلہ سی ٹی او راولپنڈی کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا۔



