وادی لیپہ (رپورٹ کشمیر ڈیجیٹل/عبدالصبور اعوان) راستوں کی بندش ،حکومت وانتظامیہ کی طرف سے انتظامات نہ ہونے کے باعث سیاح وادی لیپہ کی سفید چادر اوڑھے دلفریب منظر دیکھنے سے محروم ہیں۔
وادی لیپہ کا حسن و جمال ہر موسم میں رنگ بکھیرتا ہے، گرمیوں میں سیاح وادی لیپہ کی خوبصورتی سر سبز و شاداب کھیت، ہرے جنگلات، ٹھنڈے میٹھے پانیوں سے لطف اندوز ہونے وادی لیپہ کاسفر کرتے ہیں
سیاح وادی لیپہ کی خوبصورتی سے بھر پور لطف اندوز ہوتے ہیں یہی سر سبز و شاداب وادی سردیوں میں سفید چادر اوڑھ لیتی ہے جس سے گرمیوں میں سرسبز و شاداب نظر آنے والی وادی الگ رنگ دھار لیتی ہے۔
سردیوں میں راستوں کی بندش اور ناقص انتظامات ہونے کے باعث سیاح وادی لیپہ کا سفر نہیں کرتے ہیں جبکہ یہ وادی سردیوں میں سفید چادر اوڑھے مزید حسین ہو جاتی ہے۔
سردیوں میں مناسب بندوست کیا جائے تو بڑی تعداد میں سیاح سردیوں میں بھی وادی لیپہ کا حسن اور دلفریب منظر دیکھنے کیلئے سفر کر سکیں گے جس سے سیاح 12 ماہ لیپہ کی خوبصورتی انجوائے کر سکیں اور وادی لیپہ میں سیاحت سے منسلک لوگوں کا کاروبار بھی بحال رہ سکے گا۔
یہ بھی پڑھیں: بروقت ریسکیوآپریشن،پاک فوج نے پھر وادی لیپہ کے عوام کے دل جیت لئے