نیلم( کشمیر ڈیجیٹل)پاک فوج نے ایک بار پھروادی لیپہ کے عوام کے دل جیت لئے،حادثے کا شکار ہونیوالی گاڑی کو فوری ریسکیو کر لیا۔اہل علاقہ اور گاڑی کے مالک نے پاک فوج کے جوانوں کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق ریشیاں تا لیپہ براستہ موجی روڈ پررات کوپھسلن کے باعث گاڑی حادثے کا شکار ہوئی ، پاک فوج کےجوانوں نے اطلاع ملنے پر فوری ریسکیو آپریشن شروع کیا، گاڑی نکالنے میں مشکل کے شکار لوگوں کی مدد کرتے ہوئے مشینری سے گاڑی کوریسکیو کرلیا۔
گاڑی کے مالک نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں پاک فوج کا دلی طور پر مشکور ہوں کہ گاڑی حادثے کا شکار ہوئی تو پاک فوج کے جوان فوری پہنچے ، انہوں نے رسے وغیر بھی فراہم کئے اور ہماری گاڑی کو نکال لیا۔
اس موقع پر اہل علاقہ کی جانب سے پاک فوج زندہ باد کی نعرے بازی کی گئی۔لوگوں کا کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہے اور کسی بھی مشکل وقت میں ہمیں جوان تنہا نہیں چھوڑتے ہیں۔
یاد رہے کہ نیلم ویلی سمیت آزادکشمیر بھر میں کوئی بھی حادثہ ہو یا برفباری میں لوگ پھنس جائیں ہمیشہ پاک فوج کے جوان مدد کو پہنچتے ہیں ، گزشتہ دنوں پاک فوج نے ہیلی کاپٹر کے ذریعے گریس ویلی کے عوام کو مظفر آباد منتقل کیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: مغربی ہواؤں کا نیا طاقتور سلسلہ داخل،ملک بھر میں بارشوں، پہاڑوں پربرفباری کا امکا ن




