ایران ، امریکہ مذاکرات کا دوسرا دور، اسلام آباد عالمی توجہ کا مرکز بن گیا

اسلام آباد(کشمیر ڈیجیٹل) امریکہ اور ایران کے درمیان مذاکرات کا ایک اور دور جلد اسلام آباد میں شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے جس سے خطے میں سفارتی سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔

برطانوی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران کے وفود رواں ہفتے امن مذاکرات کے لیے دوبارہ اسلام آباد آ سکتے ہیں۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سابق وزیرٹرانسپورٹ جاوید بٹ کیخلاف کارروائی کیلئے درخواست دائر

پاکستان میں ایرانی سفارتخانے کے ایک اہلکار نے بھی رائٹرز سے گفتگو میں اس بات کی تصدیق کی کہ مذاکرات کا اگلا دور اسی ہفتے یا اگلے ہفتے کے آغاز میں متوقع ہے۔

اس سے قبل بھی اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان مذاکرات کے دوسرے مرحلے کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ مذاکرات ممکنہ طور پر جمعرات کو اسلام آباد میں منعقد ہو سکتے ہیں، جہاں دونوں فریقین اہم تنازعات پر بات چیت جاری رکھیں گے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:چھتیس گڑھ :ویدانتا پاور پلانٹ میں دھماکہ، 9 افراد ہلاک، درجنوں پھنس گئے

دوسری جانب امریکا کے نائب صدر جے ڈی وینس نے پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ ادا کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی میں غیر معمولی قیادت اور مدبرانہ صلاحیت کا مظاہرہ کیا، خاص طور پر ایسے وقت میں جب دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے سنجیدہ مذاکرات نہیں ہو رہے تھے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:حویلی:کھڑی کلساں میں زمین دھنسنے لگی، گھروں میں دراڑیں،علاقے میں خوف وہراس

تجزیہ کاروں کے مطابق اسلام آباد میں متوقع مذاکرات خطے میں کشیدگی کم کرنے کے لیے اہم پیش رفت ثابت ہو سکتے ہیں، جبکہ عالمی برادری بھی اس عمل پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے۔

Scroll to Top