چھتیس گڑھ :ویدانتا پاور پلانٹ میں دھماکہ، 9 افراد ہلاک، درجنوں پھنس گئے

چھتیس گڑھ(کشمیر ڈیجیٹل) چھتیس گڑھ کے سکتی ضلع میں منگل کو ایک پاور پلانٹ میں دھماکے میں مزدوروں سمیت کم از کم نو افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔

جائے وقوعہ پردرجنوں کارکنوں کے پھنس جانے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ واقعے کے بعد پولیس اور مقامی حکام نے جائے وقوعہ پر ریسکیو آپریشن شروع کیا۔

ویدانتا پاور پلانٹ کے کارکن ابھے کمار نے کہا،دھماکہ تقریباً 3 بجکر 20 منٹ پر ایک کیمیکل ٹینک میں ہوا اور اتنے کارکن زخمی ہوئے اور ہلاک ہوگئے کہ مرنے والوں کی تعداد کی کوئی حد نہیں ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:شام 5 سے رات ایک بجے تک اڑھائی گھنٹے لوڈشیڈنگ کا فیصلہ

کمپنی کا کوئی کارکن یا ملازم، کوئی ٹھیکیدار، کوئی سپروائزر باقی نہیں بچا۔ ٹینک اچانک پھٹ گیا۔ یہ پہلی بار ہوا ہے کہ اب تک 20 سے زائد افراد زخمی یا ہلاک ہوچکے ہیں ۔

سکتی ضلع کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا سکتی ضلع کے سنگھی ترائی علاقے میں ویدانتا پاور پلانٹ میں بوائلر دھماکے میں نو افراد کی موت ہو گئی، اور 15 زخمی ہو گئے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان میں ای کامرس کا نیا دور: معروف انٹرنیشنل کمپنی علی بابا کی انٹری

زخمیوں کو رائے گڑھ کے ہسپتال لے جایا گیا ہے۔جہاں زخمی زیر علاج ہیں۔ایک سینئر پولیس افسر نے بتایا کہ ابتدائی معلومات کے مطابق دوپہر کے وقت سنگھی ترائی گاؤں میں ویدانتا لمیٹڈ پاور پلانٹ میں ایک بوائلر ٹیوب میں دھماکہ ہوا۔

اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ اور پولیس کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیوں کی نگرانی کی۔ زخمیوں کو علاج کیلئے قریبی ہسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:سونے کی قیمت میں یکدم بڑا اضافہ، فی تولہ سونا کہاں پہنچ گیا؟

حکام نے بتایا کہ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اس خدشے کے پیش نظر کہ کچھ کارکن ابھی بھی جائے وقوع پر پھنسے ہوئے ہیں۔تاہم تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دیدی ہے جو جلد ہی واقعہ کی رپورٹ پیش کرکے حقائق سامنے لائے گی۔

Scroll to Top