حویلی:کھڑی کلساں میں زمین دھنسنے لگی، گھروں میں دراڑیں،علاقے میں خوف وہراس

کہوٹہ (کشمیر ڈیجیٹل)حویلی مغل محلہ کھڑی کلساں، ضلع حویلی میں زمین کھسکنے اور گھروں اور زمین میں خطرناک دراڑوں کا سلسلہ جاری ہے۔

حالیہ شدید بارشوں اور نیچے دریا کے کٹاو کے باعث زمین مسلسل بیٹھنے لگی۔ جس سے صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا ہے ۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پی سی بی کا بڑا ایکشن: بلیسینگ مزاربانی پر پی ایس ایل کے دو سیزنز کے لیے پابندی عائد

تفصیلات کے مطابق متعدد مکانات جزوی طور پر متاثر ہو چکے ہیںزیادہ تر مکانات ناقابلِ رہائش ہو چکے ہیںمزید بارشوں کی صورت میں صورتحال مزید سنگین ہونے کا خدشہ ہے۔۔

رہائش کی صورت انسانی جانوں کے ضیاع کا خطرہ موجود ہےگھروں کے اوپر سے گزرنے والی بجلی کی تاریں اور کھمبے بھی شدید خطرے میں ہیں یہ صرف املاک کا مسئلہ نہیں بلکہ انسانی جانوں کا سنگین خطرہ ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:گاڑی مالکان کی بڑی مشکل آسان ہوگئی!! گھر بیٹھے ای رجسٹریشن کارڈ کیسے حاصل کریں؟طریقہ کارجانیں

ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ اداروں سے فوری نوٹس لینے، متاثرہ علاقے کا دورہ کرنے اور ہنگامی بنیادوں پر حفاظتی اقدامات کرنے کی اپیل کی جاتی ہے۔

Scroll to Top