وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت جائزہ اجلاس منعقد ہوا جس میں خطے میں بڑھتی کشیدگی کے پیش نظر ملک میں پٹرولیم مصنوعات کے ذخائر اور کھپت کا جائزہ لیا گیا۔
اجلاس کے دوران وزیراعظم نے ہدایت کی کہ ملک میں تیل کی کھپت کی مسلسل نگرانی جاری رکھی جائے اور اس حوالے سے مؤثر حکمت عملی اپنائی جائے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانوی پارلیمنٹ میں پاکستان کی سفارتی کوششوں کے چرچے،ہم پاکستان کیساتھ ہیں،وزیراعظم کیئر اسٹارمر
بریفنگ میں بتایا گیا کہ تیل کی کھپت اور ذخائر کی مستقل نگرانی اور بہتر منصوبہ بندی کے باعث خطے میں کشیدگی کے باوجود ملک میں تیل کی کمی کا کوئی بحران پیدا نہیں ہوا۔
وزیراعظم نے اس موقع پر کہا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیے گئے اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔
حکام نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے وافر ذخائر موجود ہیں تاہم کفایت شعاری کو برقرار رکھنا ضروری ہے تاکہ وسائل کا بہتر استعمال یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا ایران معاہدہ نہ ہونے کا اثر، تیل کی قیمتوں میں بڑا اضافہ ہوگیا
اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیل کی درآمد کے انتظامات بھی مکمل کر لیے گئے ہیں۔
اجلاس میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وفاقی وزیر اقتصادی امور احسن اقبال، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔




