برطانوی پارلیمںٹ میں ایران امریکا جنگ بندی، امن کیلئے کاوشیں اور ثالثی پر پاکستان کے کردار کا اعتراف کیا گیا ہے۔
برطانوی پارلیمنٹ کے اجلاس میں لیبر پارٹی سے تعلق رکھنے والے رکن محمد افضل خان نے اسلام آباد میں ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے بات کی اور ایوان کو آگاہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں:شکریہ پاکستان: ایرانی گلوکار کا پاکستان کی سفارتی کوششوں کو خراجِ تحسین
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے گزشتہ ہفتے امریکا ، ایران کے درمیان جنگ بندی، مذاکرات میں اہم کردار ادا کیا، ایسے وقت میں، وزیراعظم سے پوچھتا ہوں کہ برطانوی حکومت پاکستان کی کس طرح سے ساتھ دے رہی ہے؟
انہوں نے کہا کہ پاکستان نے امریکا اور ایران کے درمیان براہ راست مذاکرات کی میزبانی کی جس پر وزیراعظم شہباز شریف، وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور فیلڈ مارشل کے مشکور ہیں۔
UK parliament today👇
“Pakistan is playing a leading role in efforts to end the United States–Iran conflict by prioritising peace.
Today, I asked the Prime Minister how the United Kingdom is supporting the Pakistani government in its effort to secure a lasting and sustainable… pic.twitter.com/aRtjRdhg9c
— Ishaq Dar (@MIshaqDar50) April 13, 2026
انہوں نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم بتائیں کہ اتحادی ہونے کے ناطے برطانیہ نے امن کیلیے کیے جانے والے اقدامات پر پاکستان کا کتنا ساتھ دیا۔
اس پر برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر نے ایوان میں جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’میری وزیراعظم شہباز شریف سے آخری بار تین روز قبل بات ہوئی تھی۔
یہ بھی پڑھیں:اسلام آباد مذاکرات نے سفارتی عمل کی بنیاد رکھ دی، ایرانی سفیر
کوئی شک نہیں مذاکرات اور امن کے حوالے سے پاکستان نے بہت اہم کردار ادا کیا جس پر اُن کے شکر گزار ہیں۔
کیئر اسٹارمر نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے امن مذاکرات کے حوالے سے برطانیہ کا تعاون مانگا تھا اور ہم اس عمل میں اُن کے ساتھ ہیں۔




