بٹل منڈہول سیکٹرکے عوام تعلیم،صحت سمیت بنیادی سہولیات سے محروم

سدھنوتی(سخاوت سدوزئی) حکومتیں بدلیں، حکمران بدلے مگر سیز فائر لائن کے بٹل منڈہول سیکٹر پر بسنے والےشہریوں کے حالات نہ بدل سکے، عوام آج بھی تعلیم،صحت ،بنیادی انفراسٹرکچر سمیت کمیونٹی حفاظتی بنکرز کی سہولیات سے محروم ہیں۔

کنٹرول لائن پر 2021ء میں سیز فائر کے بعد حکومت تعمیرِ نو سے قاصر رہے ، ہندوستانی فوج کی گولہ باری سے متاثرہ تعلیمی اداروں، کمیونٹی سطح پر حفاظتی بنکرز کی تکمیل نہ ہوسکی۔

گولہ باری سے چھلنی عمارتیں کھنڈرات میں تبدیل ہوکر رہ گئیں۔حکومت کی طرف سے قائم ریجنل ہیڈکوارٹرہسپتال میں کسی بھی قسم کی سہولت میسر نہیں جس پر لوگ شدید پریشان ہیں۔.

ہندوستانی وزراء سیز فائر لائن پر گولہ باری سمیت آزاد کشمیر پر حملے کی دھمکیاں دے رہے ہیں لیکن آزادکشمیر کے حکمرانوں کی طرف سے کسی قسم کے حفاظتی اقدامات نہیں اٹھائے جا رہے ہیں۔

شہریوں نے کشمیر ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت فوری حفاظتی اقدامات یقینی بنائے، ہندوستانی فوج کسی بھی وقت جارحیت کرسکتی ہے ، شہریوں نے حکومتی عدم توجہی کو سوالیہ نشان قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزادکشمیر ،گاڑیوں کی کمپیوٹرائزڈ رجسٹریشن ،آن لائن ٹیکس ادائیگی میں بڑی پیشرفت

Scroll to Top