لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے ٹیومر میں مبتلا بچے کی خواہش پوری کرنے کا وعدہ کر لیا ہے۔ فرزان نامی بچہ پچھلے 4 سال سے ٹیومر کے خلاف جنگ لڑ رہا ہے جو لاہور قلندرز کا بڑا فین ہے۔ فرزان نے لاہور قلندرز کے کپتان شاہین شاہ آفریدی سے ملاقات کی خواہش ظاہر کی تھی۔
بچے نے اپنے پیغام میں بتایا کہ اس کا تعلق قلعہ دیدار سنگھ گوجرانوالہ سے ہے۔ اس حوالے سے لاہور قلندرز کی انتظامیہ نے کہا کہ بچے کا پیغام ہم تک پہنچ گیا ہے۔ ہم اس بہادر بچے کو میچ میں مدعو کرتے ہیں تاکہ وہ شاہین شاہ آفریدی سے مل سکے۔
یہ بچہ جو کے چار سال سے ٹیومر کے خلاف جنگ لڑ رھا ھے ۔وہ لاھور قلندر کا بڑا فین ھے اور اس کی شدید خواہش ھے کے شاہین شاہ آفریدی سے ملے ۔ میں نے سمجھایا کے یہ مشکل ھے مگر اس کے کہنے اور ضد پر یہ کوشش کر رھا ھوں پلیز شیر کر دیں@iShaheenAfridi @lahoreqalandars@TheRealPCB pic.twitter.com/Ef21wjE2Bo
— رضوان کاشف رضی (@razi6588) April 4, 2026
انتظامیہ نے بچے کو خوش کرنے کے لیے کھلاڑیوں کی دستخط شدہ شرٹ بھی دینے کا وعدہ کیا ہے۔




