حج 2026: عازمینِ حج کی پہلی پرواز 18 اپریل کو روانہ ہوگی، وفاقی وزیرکا اہم اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے ریاض پہنچ کر حج 2026 کے انتظامات کے حوالے سے ایک اہم اعلان کر دیا ہے۔ اس اعلان کے مطابق پاکستان سے عازمینِ حج کی پہلی پرواز 18 اپریل کو سعودی عرب کے لیے روانہ ہوگی اور وہاں پہنچے گی۔

ریاض پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے عہدیداروں نے وفاقی وزیر کا بہت گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ اس سال عازمینِ حج کے لیے رہائش، کھانے پینے اور سفر کی سہولیات کو پہلے سے بھی زیادہ بہتر بنایا گیا ہے۔ یہ تمام بہتر انتظامات سعودی وزارت برائے حج و عمرہ کے تعاون سے مکمل کیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایکسپائر عمرہ ویزا ہولڈرز کے لیے بڑی خوشخبری، سعودی حکومت کا اہم اعلان

وفاقی وزیر نے ایک اور بڑی سہولت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پہلی بار 25 ہزار سے زیادہ پاکستانی عازمین کو حرمین ہائی اسپیڈ ریلوے کے ذریعے مکہ اور مدینہ کے درمیان سفر کروایا جائے گا۔ اس تیز رفتار ٹرین کے ذریعے عازمین کا سفر نہ صرف آرام دہ ہوگا بلکہ وقت کی بھی بچت ہوگی۔

مزید پڑھیں: حج وعمرہ میں رش کنٹرول کے لیے سعودی عرب کا جدید اور مؤثر ٹیکنالوجی نظام سامنے آگیا

Scroll to Top