پاکستان ،بھارت، بنگلہ دیش سمیت مختلف ممالک میں رمضان المبارک کا چاند نظر آ گیا،پہلی تراویح کا اہتمام

اسلام آباد (کشمیر ڈیسک)کل ملک بھر میں روزہ ہو گا، گزشتہ روز مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا تھا کہ پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند کہیں نظر نہیں آیا، لہذا پہلا روزہ دو مارچ بروز اتوار کو ہوگا۔
گزشتہ روز ملک بھر میں کہیں چاند نظر نہیں آیا تھا جس پر رویت ہلال کمیٹی نے پہلا روزہ اتوار کو ہونے کا اعلان کیا تھا۔

رمضان کا مہینہ شروع ہوتے ہی مساجد کی رونقیں بڑھ گئيں اور ملک بھر میں پہلی تراویح کی ادائيگی کی گئی۔

نماز عشا کے بعد مساجد میں تراویح کا سلسلہ جاری ہے، متعدد شہروں میں مختلف مقامات پر تراویح کا خصوصی اہتمام کیا گیا۔

آج سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، عمان، اردن، شام، برطانیہ اور انڈونیشیا میں پہلا روزہ تھا۔
ملک بھر میں آج نماز تروایح کے اجتماعات ہوں گے۔ بھارت اور بنگلادیش،ملائیشیا اور سری لنکا میں کل بروز اتوار دو مارچ کو یکم رمضان کو ہو گا۔
کشمیر ڈیجیٹل سمیت آزاد ڈیجیٹل نیٹ ورک کی طرف سے آپ سب کو ہم سب کو رمضان مبارک۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے رمضان المبارک 1446ھ کے آغاز پر قوم کو مبارک باد دی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ میں پوری پاکستانی قوم اور امت مسلمہ کو رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے آغاز پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ رمضان المبارک رحمت، مغفرت اور جہنم سے نجات کا مہینہ ہے۔

صدر نے کہا کہ رمضان تزکیۂ نفس، صبر، استقامت، ہمدردی، مساوات اور اتحاد و یگانگت کا درس دیتا ہے۔ رمضان المبارک تقویٰ، اخلاص اور قربِ الٰہی حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ رمضان میں غرباء و مساکین کی حاجت روائی کریں، معاشرے میں ایثار و قربانی کے جذبے کو فروغ دیں۔رمضان مسلمانوں کے لیے انفرادی اور اجتماعی سطح پر اصلاح کا ماحول پیدا کر کے اپنی زندگیوں کو از سر نو شروع کرنے کا بہترین موقع فراہم کرتا ہے۔

پاکستان میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا، پہلا روزہ اتوار 2 مارچ کو ہوگا

Scroll to Top