ایرانی وزیر خارجہ کی مخالفین کے پروپیگنڈے کی تردید،اسحاق ڈارکا اظہار تشکر

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے پاکستان مخالف عناصر کے جھوٹے پروپیگنڈے کی بھرپور تردید کردی۔

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے اپنے ایکس (ٹویٹر) ہینڈل پر جاری کردہ بیان میں واضح طور پر کہا ہے کہ ایران نے اسلام آباد میں ہونے والے کسی بھی مذاکرات کا حصہ بننے سے کبھی انکار نہیں کیا۔

انہوں نے ایرانی انکار کے حوالے سے مغربی میڈیا کی من گھڑت کہانیوں کی دوٹوک الفاظ میں مذمت کی ہے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاکستان زندہ باد،تہران بول اٹھا،وزیرخارجہ عباس عراقچی کا اہم پیغام جاری

ان کی جانب سے یہ بیان مغربی اور بھارتی میڈیا کے ساتھ ساتھ پاکستان میں موجود ان کے آلہ کاروں کی جانب سے چلائی جانے والی ڈس انفارمیشن مہم کا خاتمہ کرتا ہے الحمدللہ* ایک مخلص امن ثالث کے طور پر پاکستان کا قد برقرار ہے اور مخالفین کا مذموم پروپیگنڈا ایک بار پھر بے نقاب ہو گیا ہے۔

پاکستان تمام اہم اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ تعمیری روابط کے ذریعے علاقائی امن کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھے گا تاکہ مایوس اور دشمن ریاستوں اور غیر ریاستی عناصر کو ناکام بنایا جا سکے۔

مزید یہ بھی پڑھیں:دارالحکومت مظفرآباد میں لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاری، قبریں اور باغات بھی زمین برد

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے ردعمل دیتے ہوئے ایرانی وزیر خارجہ کے لیے ‘میرے عزیز بھائی’ کے الفاظ کا استعمال کیا اور کہا کہ ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی کی وضاحت کا دل سے شکریہ۔

قبل ازیں ایرانی وزیر خارجہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر پاکستان کے لیے پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے پاکستان کی سفارتی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

مزید یہ بھی پڑھیں:پاک افغان شاہراہ پر گاڑی سیلابی ریلے میں بہہ گئی، 3 لاشیں نکال لی گئیں

انہوں نے کہا کہ ہم پاکستان کے شکر گزار ہیں اور اسلام آباد آنے سے کبھی انکار نہیں کیا۔ ہماری ترجیح ایک غیر قانونی جنگ کے مستقل اور حتمی خاتمے کی شرائط ہیں جو ہم پر مسلط کی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کسی بھی ایسے حل میں دلچسپی رکھتا ہے جو جنگ کے مکمل اور پائیدار خاتمے کی ضمانت دے۔ ایران نے پاکستان کی مضبوط یکجہتی اور حمایت پر پہلے بھی کھل کر شکریہ ادا کیا ہے۔

آخر میں ایرانی وزیر خارجہ نے اردو میں نعرہ بھی لگایا کہ پاکستان زندہ باد، شکریہ پاکستان۔

Scroll to Top