دارالحکومت مظفرآباد میں لینڈ سلائیڈنگ کی تباہ کاری، قبریں اور باغات بھی زمین برد

آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے وارڈ نمبر ایک میں واقع گاؤں منیری میں زمین سرکنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے، جس کے نتیجے میں درجنوں مکانات اور اہل علاقہ کی زندگی بھر کی جمع پونجی برباد ہو گئی ہے۔

گزشتہ رات شدید خوف و ہراس کے باعث مکینوں نے جاگ کر گزاری۔ زمین کی اس نقل و حرکت سے نہ صرف رہائشی مکانات متاثر ہوئے ہیں بلکہ پیاروں کی قبریں اور پھل دار درخت بھی زمین برد ہو گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عالمی و مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتیں مستحکم، فی تولہ نرخ برقرار

میئر بلدیہ مظفرآباد نے جائے وقوعہ کا دورہ کیا اور متاثرین سے اظہارِ ہمدردی کرتے ہوئے صورتحال کا جائزہ لیا۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ زمین سرکنے سے ان کا سب کچھ لٹ چکا ہے اور اب وہ کھلے آسمان تلے رہنے پر مجبور ہیں۔ مقامی انتظامیہ کو اس حوالے سے فوری اقدامات کرنے کی اپیل کی گئی ہے تاکہ مزید جانی و مالی نقصان سے بچا جا سکے اور بے گھر ہونے والے خاندانوں کی فوری بحالی کے لیے کام شروع کیا جا سکے۔

مزید پڑھیں: رونالڈو کا پنلٹی سے قبل ‘بسم اللہ’ پڑھنا سوشل میڈیا پر وائرل، مداح حیران

Scroll to Top